قومی خبریں

ارنب گوسوامی اور ان کی بیوی کے خلاف عدالت میں مجرمانہ معاملہ درج

ممبئی ڈی سی پی تریمکھے کا کہنا ہے کہ ’’ہتک عزت کے حملے ان کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے کیے گئے۔ اس طرح غلط طریقے سے قصداً ممبئی پولس محکمہ کو بھی بے عزت کیا گیا۔‘‘

ارنب گوسوامی، تصویر سوشل میڈیا
ارنب گوسوامی، تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی کے ڈپٹی کمشنر آف پولس (ڈی سی پی) ابھشیک تریمکھے نے بدھ کے روز ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف اور مالک ارنب گوسوامی اور ان کی بیوی سمبرتا کے خلاف سٹی سول انڈین سیشن کورٹ میں ایک مجرمانہ شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں ممبئی ڈی سی پی نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ارنب کے ذریعہ غلط حملے کا الزام عائد کیا ہے۔ ’دی ہندو‘ میں شائع ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ زون نائن کے ڈی سی پی تریمکھے نے مہاراشٹر محکمہ داخلہ کے ذریعہ دی گئی منظوری کے مطابق یہ شکایت داخل کی ہے۔ تریمکھے خود پر ہوئے ہتک عزت کے حملوں سے افسردہ ہیں جب کہ وہ اپنے آفیشیل کاموں کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

Published: undefined

تریمکھے کا کہنا ہے کہ ’’ہتک عزت کے یہ حملے ان کی آفیشیل شبیہ کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے کیے گئے۔ اس طرح غلط طریقے سے قصداً ممبئی پولس محکمہ کو بھی بے عزت کیا گیا۔‘‘ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ارنب گوسوامی نے ان کے بارے میں پوری طرح جھوٹے، بدنیتی پر مبنی اور ناگوار بیان دیے ہیں جو ان کے اپنے چینل ریپبلک بھارت پر نشر کیے گئے۔ یہ ویڈیو 7 اگست 2020 کو یوٹیوب پر بھی نشر کیا گیا تھا۔ آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تعلق سے ایسا ہی ایک پینل ڈسکسن بھی کیا گیا جس میں اداکارہ ریا چکرورتی کے فون کال ریکارڈ کے بارے میں بات ہوئی۔ اس دوران بھی ارنب گوسوامی ے تریمکھے کے خلاف قابل اعتراض بیان دیے۔ تریمکھے کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ ایسا صرف ان کے نام پر کیچڑ اچھالنے کے ارادے سے ہی نہیں، بلکہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کے ضمن میں پوری طرح سے ممبئی پولس کے رویہ پر اندیشہ پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔

Published: undefined

شکایت میں آگے کہا گیا ہے کہ ارنب گوسوامی نے ریا چکرورتی کے فون ریکارڈ کا استعمال بہت چالاکی اور ایک منصوبہ بند طریقے سے ممبئی پولس پر حملہ کرنے کے لیے کیا۔ اس کے علاوہ ارنب گوسوامی کا سنسنی خیز نظریہ ایک صحافی کی شکل میں مایوس کن تھا اور یہ تریمکھے اور ممبئی پولس کی عزت کو ٹھیس پہنچانے کے واحد مقصد کے ساتھ اختیار کیا گیا تھا۔

Published: undefined

40 صفحات کی اس شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ارنب گوسوامی نے کئی ہتک عزت والے ٹوئٹس بھی کیے ہیں۔ ان کے 188200 فالوورس ہیں اور انھوں نے ٹوئٹر کے ذریعہ سے ایک بڑے طبقہ کے درمیان بے عزت کرنے والے مواد کو دوبارہ سے پھیلایا ہے۔ ساتھ ہی شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ سبھی ٹوئٹ لایعنی ہیں اور صرف ڈی سی پی تریمکھے کے وقار کو نقصان پہنچانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

ڈی سی پی ابھشیک تریمکھے نے عدالت سے تعزیرات ہند کی دفعہ 500 (ہتک عزت کی سزا) اور 501 (چھپائی یا کندہ کاری کے لیے جانا جانے والا معاملہ) کے تحت جرم کا نوٹس لینے کی گزارش کی ہے اور دونوں ملزمین کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کو کہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined