حکومت نے کورونا سے ڈاکٹروں کی اموات پر بھی بولا جھوٹ، آئی ایم اے نے بتائی صحیح تعداد

آئی ایم اے سربراہ نے اپنے خط میں ڈاکٹروں کی موت سے متعلق صحیح اعداد و شمار پیش کرنے میں حکومت ہند کی غلطی کی مذمت کرنے کے علاوہ کووڈ-19 متاثرین خاندانوں کو معاوضہ دینے میں تاخیر کا بھی ایشو اٹھایا۔

تصویر آئی ایم اے
تصویر آئی ایم اے
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں ڈاکٹروں کے مشہور ادارہ انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن (آئی ایم اے) نے بدھ کو کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوانے والے ڈاکٹروں کی تعداد کے بارے میں مرکزی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار پر حیرانی ظاہر کی۔ وزیر مملکت برائے صحت اشونی کمار چوبے کو لکھے خط میں آئی ایم اے سربراہ جے. اے. جے لال نے کہا کہ ’’مرکز کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں غلطی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اب تک 744 ڈاکٹروں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔‘‘

دراصل 2 فروری کو وزیر مملکت برائے صحت اشونی کمار چوبے نے اعداد و شمار جاری کر کہا تھا کہ کورونا وائرس سے اب تک ملک میں 162 ڈاکٹرس، 107 نرس اور 44 آشا کارکنان کی موت ہو گئی ہے۔ آئی ایم اے سربراہ جے لال نے آج خط لکھ کر حکومت کے انہی اعداد و شمار پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔


اشونی چوبے کو لکھے خط میں آئی ایم اے سربراہ نے کہا ہے کہ بھلے ہی ڈاکٹروں نے ہائی وائرل لوڈ اور ہائی کیس فیٹیلٹی تناسب کا سامنا کیا ہو، لیکن انھوں نے ڈاکٹر پیشہ کی بہترین روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے قوم کی خدمت کرنے کا متبادل منتخب کیا۔ اس کے ساتھ ہی آئی ایم اے سربراہ نے اپنے خط میں صحیح ڈاٹا کی تصدیق کرنے میں بے حسی کی مذمت کرنے کے علاوہ کووڈ-19 متاثرین کے کنبہ کے لیے معاوضہ دینے میں تاخیر کا بھی ایشو اٹھایا۔ خط میں آئی ایم اے نے حکومت کے رخ پر مایوسی کا اظہار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */