حیرت انگیز! سمندر کے اندر 60 فیٹ گہرے پانی میں ادا ہوئی شادی کی رسم، دیکھیں ویڈیو

تمل ناڈو کے نیلکنرئی ساحل پر ہوئی ایک شادی ان دنوں سوشل میڈیا پر سرخیاں بٹور رہی ہے۔ یہاں ایک ایسی شادی ہوئی ہے جہاں دولہا-دلہن نے 60 فیٹ گہرے پانی میں ایک دوسرے کو ’وَر مالا‘ پہنائی۔

user

قومی آوازبیورو

تمل ناڈو میں سمندر کے اندر 60 فیٹ گہرے پانی میں شادی کرنے کا ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تمل ناڈو کے نیلکنرائی ساحل پر یہ شادی عمل میں آئی جو سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہی ہے۔ اس شادی میں دولہا اور دلہن نے سمندر کے اندر 60 فیٹ گہرے پانی میں ایک دوسرے کو ’وَر مالا‘ (پھول کا ہار) پہنائی اور سمندر کو گواہ مان کر قسمیں کھائیں۔ اتنا ہی نہیں، دونوں نے سات پھیرے بھی پانی کے اندر ہی لیے۔

یقیناً آپ دولہا اور دلہن کا نا جاننا چاہ رہے ہوں گے۔ دولہا کا نام چنّا دورائی اور دلہن کا نام شویتا ہے۔ اس شادی کے دوران دلہن نے جہاں ساڑی پہنی ہوئی تھی، وہیں دولہا روایتی لنگی میں تھا۔ جیسے ہی مہورت ہوا، دونوں نے سمندر میں چھلانگ لگا دی اور 60 فیٹ گہرے پانی میں جا کر ایک دوسرے کو ’وَر مالا‘ پہنا دی۔ واضح رہے کہ چنادورائی ایک لائسنس یافتہ اسکوبا ڈائبر ہیں جب کہ شویتا نے شادی کے لیے خاص طور پر ڈائیونگ سیکھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔