قومی خبریں

کیرالہ میں کورونا کی صورت حال کے پیش نظر 8 سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر 8 مئی سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین / Getty Images
کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین / Getty Images 

ترواننت پورم: ملک میں جہاں ہر روز ریکارڈ تعداد میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں وہیں کیرالہ میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے پیش نظر ریاست میں 8 مئی سے 16 تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے جمعرات کے روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ریاست میں 16 مئی تک لاک ڈاؤں کا نفاذ رہے گا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ کیرالہ میں بدھ کے روز کورونا کے ریکارڈ 41 ہزار 953 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، جبکہ 58 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ اس کے بعد کیرالہ میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 13 لاکھ 62 ہزار 363 سے تجاوز کر گئی۔ وہیں ریاست میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 5 ہزار 565 ہو چکی ہے۔

Published: undefined

کیرالہ میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 658 ہو چکی ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 106 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔

ادھر، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے دوسری مرتبہ ایک دن میں کورونا کے چار لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 412262 نئے مریضوں کی تشخیص کی گئی جبک 3980 افراد کی جان چلی گئی۔ تاہم اس دوران 329113 مریضوں نے شفایابی بھی حاصل کی۔

اس سے قبل 30 اپریل کو ملک میں کورونا کے 401933 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ دنیا بھر کے قریب 40 فیصد کیسز ہر روز ہندوستان میں ہی درج کئے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز