
تصویر سوشل میڈیا
ملک میں ایک ایسا ریلوے اسٹیشن بننے جا رہا ہے، جو 16 منزلہ ہوگا۔ یہاں سے صرف ٹرین ہی نہیں بلکہ بس اور میٹرو بھی ملیں گی۔ اس کے علاوہ اسٹیشن کے اندر ہی مال، آفس، ہوٹل اور گارڈن بھی ہوں گے۔ آئیے ذیل میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ کون سا ریلوے اسٹیشن ہے جسے اس قدر ڈیولپ کیا جا رہا ہے جو لندن اور پیرس کے ریلوے اسٹیشنوں کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا؟
Published: undefined
گجرات کا احمد آباد ریلوے اسٹیشن تاریخی تبدیلی کی جانب گامزن ہے۔ اسے ملک کے سب سے اونچے اور سب سے جدید 16 منزلہ ملٹی-ماڈل ٹرانسپورٹ ہب کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف گجرات بلکہ پورے ملک کے لیے جدید ترین ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کا ایک نیا معیار ثابت ہونے والا ہے۔ ریلوے کے مطابق اس اہم منصوبہ کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے جولائی 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
نیا اسٹیشن اپنی اونچائی، ڈیزائن اور سہولیات کی وجہ سے دیگر ریلوے اسٹیشنوں سے مکمل طور سے مختلف اور جدید شکل میں دکھائی دے گا۔ یہ صرف ریلوے اسٹیشن نہیں ہوگا، بلکہ سیاحوں اور شہر والوں کے لیے ایک کثیر مقصدی اسٹرکچر ہوگا۔ اس 16 منزلہ ہب میں وسیع پارکنگ اسپیس، آفس کیمپس، کمرشیل ایریا اور مسافروں کے لیے جدید ترین سہولیات بھی شامل ہوں گی۔
Published: undefined
سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسٹیشن کو اس طرح ڈیزائن کیا جا رہا ہے کہ تمام طرح کے نقل و حمل کے ذرائع (ریلوے، میٹرو، بس اور بلیٹ ٹرین) کو ایک ہی مقام سے منسلک کر دیا جائے گا۔ مسافروں کو ایک ہی جگہ سے تمام طرح کی کنیکٹیویٹی حاصل ہوگی، جس سے سفر کرنا انتہائی آسان ہو جائے گا۔ اسٹیشن کے ڈیزائن میں شہر کے قدیم ورثے کو بھی شامل کیا جائے گا۔ بیرونی ڈھانچہ اور اندرونی فن تعمیر میں ورثے کا حسین امتزاج ہوگا، تاکہ جدیدیت کے ساتھ احمدآباد کی تاریخی شناخت بھی قائم رہے۔
Published: undefined
ویسٹرن ریلوے کے ڈی آر ایم وید پرکاش نے اس جدید منصوبہ کو وزیر اعظم نریند مودی کی دور اندیش سوچ کا نتیجہ بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ 16 منزلہ اسٹیشن وزیر اعظم مودی کے ویژن کا حصہ ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ مکمل اسٹیشن شہر کے ہر حصہ سے بہترین طریقے سے منسلک رہے، تاکہ کسی بھی مسافر کو یہاں پہنچنے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسٹیشن کو اس طرح ری ڈیولپمنٹ کیا جا رہا ہے کہ آنے والے سالوں میں مسافروں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو آسانی سے کنٹرول کیا جا سکے۔ شہر کے مختلف ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ساتھ براہ راست اور ہموار کنیکٹیویٹی اس منصوبے کی سب سے بڑی کشش ہے۔
Published: undefined
ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ اسٹیشن کے آس پاس کا علاقہ بھی نئے سرے سے بنایا جائے گا۔ بہتر سڑکیں، بس کنیکشن، میٹرو لنک اور مستقبل کی بلیٹ ٹرین کوریڈور کے ساتھ یہ پورا علاقہ احمدآباد کا نیا ٹرانسپورٹ ہب بن کر سامنے آئے گا۔ یہ منصوبہ شہر کے اقتصادی ترقی کے کاروبار اور سیاحت کو بھی فروغ دینے والا ہے۔ مقامی لوگوں میں بھی اس منصوبہ کے متعلق دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کئی سالوں بعد احمدآباد کو ایس ماڈرن اسٹیشن ملنے جا رہا ہے، جو بین الاقوامی سطح کی سہولیات سے آراستہ ہوگا۔
Published: undefined