قومی خبریں

82 سالہ منموہن سنگھ نے کورونا کو دی شکست، اسپتال سے جلد ہوگی چھٹی

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ منموہن سنگھ اب بالکل ٹھیک ہیں اور جلد انھیں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ علاج کے بعد منموہن سنگھ کی کچھ تصویریں میڈیا میں آئی ہیں جس میں وہ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی میں کورونا انفیکشن تیزی کے ساتھ بڑھ ضرور رہا ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس وائرس کی وجہ سے مہلوکین کی تعداد 7 سے آگے نہیں بڑھ رہی ہے۔ کچھ مریض ٹھیک ہو کر گھر بھی پہنچ گئے ہیں اور کوارنٹائن میں ہیں۔ اس درمیان ایک خوشخبری یہ سامنے آئی ہے کہ 82 سالہ منموہن سنگھ نامی کورونا پازیٹو مریض نے اس وائرس کو پٹخنی دیتے ہوئے زندگی اور موت کی جنگ میں موت کو شکست دے دی ہے۔

Published: undefined

خبر لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپیٹل یعنی ایل این جے پی اسپتال سے آئی ہے جہاں بزرگ منموہن سنگھ کا ڈاکٹروں نے کامیابی کے ساتھ علاج کیا اور کورونا پازیٹو بزرگ حضرات کو بھی یہ پیغام دے دیا کہ کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ابھی تک یہی کہا جا رہا تھا کہ بزرگ اور کمزور قوت مدافعت والے انسان کورونا کے شکار زیادہ ہو رہے ہیں اور انھیں اپنی زندگی سے ہاتھ دھونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

Published: undefined

بہر حال، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ منموہن سنگھ اب بالکل ٹھیک ہیں اور جلد انھیں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ علاج کے بعد منموہن سنگھ کی کچھ تصویریں میڈیا میں آئی ہیں جس میں ان کا جسم پوری طرح سے ایپرن (مریضوں کا کپڑا) سے ڈھکا ہوا ہے۔ وہیل چیئر پر بیٹھے منموہن سنگھ ہاتھ جوڑ کر ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ ایک تصویر میں کچھ ڈاکٹرس ان کے ساتھ کھڑے ہو کر تصویر کھنچواتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں اور اس میں منموہن سنگھ نے وکٹری کا نشان دکھا کر کامیاب علاج کی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ منموہن سنگھ کئی دنوں سے اس اسپتال میں داخل تھے اور اپنا علاج کرا رہے تھے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم لگاتار ان کی نگرانی کر رہی تھی بالآخر انھیں کامیابی حاصل ہوئی۔ اسپتال انتظامیہ نے اس بات کی جانکاری دی ہے کہ منموہن سنگھ نے کورونا وائرس انفیکشن کو ہرا دیا ہے اور زندگی کی اس جنگ میں فتح حاصل کر لی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined