تصویر سوشل میڈیا
نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈ کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے ایک اچھی خبر آئی ہے۔ سیکٹر-142 سے 38اے بوٹینیکل گارڈن تک چلنے والی میٹرو لائن کی توسیع کو پبلک انویسٹمنٹ بورڈ (پی آئی بی) کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ ایکوا لائن میٹرو ایکسٹینشن روٹ ہوگا، اس روٹ پر 8 نئے اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ اب اس تجویز کو حتمی منظوری کے لیے کابینہ میں رکھا جائے گا۔
Published: undefined
نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن (این ایم آر سی) کے ایم ڈی ڈاکٹر لوکیش ایم نے 30 جولائی کو خود پی آئی بی کے سامنے اس تجویز کا پریزینٹیشن دیا تھا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ نوئیڈ-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ یہاں کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں کھل رہی ہیں۔ کئی رہائشی اسکیمیں آ چکی ہیں۔ ایسے میں نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے کے کنارے جو سیکٹر ہیں وہاں میٹرو چلانے کی ضرورت ہے۔ یہ معلومات این ایم آر سی کے افسران کی جانب سے دی گئی ہیں۔
Published: undefined
ابھی این ایم آر سی نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا کے درمیان ایکوا لائن پر میٹرو چلا رہی ہے۔ ایکوا لائن سیکٹر-51 سے شروع ہوتی ہے اور گریٹر نوئیڈا ڈپو تک جاتی ہے۔ اب اس لائن کی توسیع کی جا رہی ہے۔ ایکوا لائن کے سیکٹر 142 سے بوٹینیکل گارڈن تک میٹرو چلایا جانا ہے۔ اس روٹ سے ایکسپریس وے کے ساتھ والے سیکٹر میٹرو کنیکٹیویٹی سے منسلک ہوں گے۔ گریٹر نوئیڈا کے لوگ آسانی سے دہلی جائیں گے۔ افسران نے بتایا کہ اس 11.56 کلومیٹر لمبے ایلیویٹیڈ روٹ پر 8 اسٹیشن بنائے جانے کا منصوبہ ہے۔
Published: undefined
سیکٹر 142 سے بوٹینیکل گارڈن کے درمیان مجوزہ 8 میٹرو اسٹیشنوں میں سیکٹر 38اے بوٹینیکل گارڈن، سیکٹر44-ایف بلاک پارک کے سامنے، سیکٹر 96-نوئیڈا اتھارٹی آفس، سیکٹر 97-یونیٹیک بلڈنگ سے گریٹر نوئیڈا کی طرف تقریباً 150 میٹر پر، سیکٹر 105 حاجی پور انڈرپاس کے پاس، سیکٹر 108-جے پی فلائی اوور (سیکٹر-82 فلائی اوور) کے قریب، سیکٹر 93-پارشوناتھ پریسٹیج اور ایلڈیکو سوسائٹی کے درمیان اور سیکٹر 91-پنچ شیل انٹر کالج کے سامنے میٹرو اسٹیشن بنایا جانا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا