قومی خبریں

کاس گنج میں بھیانک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی

ضلع مجسٹریٹ کاس گنج اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کاس گنج نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور زخمیوں کا حال جاننے کے لیے ضلع اسپتال پہنچے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

کاس گنج: اتر پردیش کے کاس گنج ضلع کے پٹیالی علاقے میں منگل کو ایک بولیرو کار اور ٹیمپو کے ٹکرانے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 11 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ضلع مجسٹریٹ ہرشیتا ماتھر نے بتایا کہ حادثہ آج صبح تقریباً 9.30 بجے اشوک پور گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھرا ایک ٹیمپو مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار بولیرو سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں چار خواتین اور دو بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ٹیمپو ڈرائیور اور ایک خاتون کی ضلع اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اسپتال میں 11 زخمیوں میں سے دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بلیرو پر سوار لوگ فرخ آباد ضلع کے قائم گنج سے پٹیالی جا رہے تھے جبکہ ٹیمپو پر سوار لوگ پٹیالی سے قائم گنج کی طرف جا رہے تھے۔

Published: undefined

ضلع مجسٹریٹ کاس گنج اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کاس گنج نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور زخمیوں کا حال جاننے کے لیے ضلع اسپتال پہنچے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ مہلوکین میں روپرانی (50)، گوپی (09)، سنیتا، نیرج دیوی (48)، کسوما دیوی، مینا دیوی (45) اور ٹیمپو ڈرائیور سرنام ضلع فرخ آباد کے رہنے والے ہیں جبکہ آروہی (7) اوریا ضلع کے ودھونا قصبے کی رہنے والی ہے۔ زخمیوں میں دھیریندر ٹھاکر، امیت، سشما، آرادھیا (4)، آستھا (4 ماہ)، دیپیکا، منجیت، سرجیت، سری دیوی، کملیش اور منجو شرما کی حالت تشویشناک ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined