قومی خبریں

مہاراشٹر میں کورونا کے 785 نئے معاملے درج، 6 مریض فوت

محکمہ صحت نے منگل کو جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا کہ ریاست میں اب تک 80,35,046 لوگ کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اس بیماری سے اب تک 1,48,068 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی 

ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 785 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ اس دوران اس بیماری سے چھ لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت نے منگل کو جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا کہ ریاست میں اب تک 80,35,046 لوگ کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اس بیماری سے اب تک 1,48,068 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

بلیٹن کے مطابق اس دوران ریاست میں 937 لوگ کووڈ سے بازیاب ہوئے جس کے بعد ریاست میں صحتمند افراد کی تعداد بڑھ کر 78,72,444 ہو گئی ہے۔ اس وقت بازیابی کی شرح 97.98 فیصد اور اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے۔ اس دوران خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے 57 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اس دوران دو مریضوں کی موت ہوئی۔ ان میں سے اورنگ آباد میں 14 کیسز اور 2 اموات ہیں، لاتور میں 20 کیسز، عثمان آباد میں 19 کیسز اور بیڈ میں چار کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ باقی چار اضلاع میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو