قومی خبریں

ممبئی کی 72 فیصد مساجد نے فجر کی اذان میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ترک کر دیا!

ممبئی پولیس کے ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ لاؤڈاسپیکر پر اذان تنازعے کو بڑھتا ہوا دیکھ بیشتر مساجد نے فجر کی اذان کی آواز پر قابو لیا، بیشتر نے فجر کے وقت لاؤڈاسپیکر کا استعمال ترک کردیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ممبئی اور مہاراشٹر میں لاؤڈاسپیکر پر اذان کے معاملے میں جاری تنازعہ اور سیاست کے درمیان مسلم سماج کی جانب سے ایک اہم پہل کی گئی ہے۔ ممبئی کی کئی مساجد نے فجر کی اذان کے لئے لاؤڈاسپیکر کی آواز کو کم کر دیا ہے اور کئی مساجد نے لاؤڈاسپیکر پر فجر کی اذان دینا بند کر دیا ہے۔

Published: undefined

ممبئی پولیس کے ذرائع کے مطابق اندرونی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ممبئی کی 72 فیصد مساجد نے فجر کی اذان کے وقت لاؤڈاسپیکر کی آواز کو از خود کم کر لیا ہے اور بیشتر مساجد نے فجر کی اذان لاؤڈاسپیکر پر دینے کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے راج ٹھاکرے نے لاؤڈاسپیکر پر اذان دینے کے معاملے میں اشتعال انگیزی کرتے ہوئے 3 مئی تک مساجد سے لاؤڈاسپیکر کو ہٹانے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ مساجد سے لاؤڈاسپیکر نا ہٹانے کی صورت میں راج ٹھاکرے نے مساجد کے سامنے ہنومان چالیسہ بجانے کی بھی دھمکی دی تھی۔ لاؤڈاسپیکر پر اذان کے معاملے پر ہونے والی سیاست کو دیکھتے ہوئے بیشتر مساجد کے ذمہ داران نے از خود فجر کی اذان کے وقت سپریم کورٹ کی گائیڈلائن کی پیروی کرنی شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے 2005 کے صوتی آلودگی سے متعلق اپنے فیصلے میں رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے ججمنٹ کی روشنی میں مساجد نے فجر کی اذان کے وقت لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر قابو پاتے ہوئے صوتی آلودگی قانون پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

فجر کی اذان چونکہ صبح چھ بجے سے قبل دی جاتی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے رات دس بجے سے چھ بجے تک لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر روک لگا رکھی ہے۔ اس صورت میں مساجد کے ذمہ داروں نے پولیس کے دباؤ کے بغیر از خود فجر میں لاؤڈاسپیکر استعمال نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

Published: undefined

ممبئی پولیس کے ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ممبئی کی 72 فیصد مسجد نے فجر کی اذان لاؤڈاسپیکر پر نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ مسجد انتظامیہ نے اپنے طور پر ہی کیا ہے صوتی آلودگی کے اصول کا خیال رکھتے ہوئے مسجد انتظامیہ نے یہ پہل کی ہے۔ ممبئی کی مساجد کی اس پہل سے راج ٹھاکرے کی لاؤڈاسپیکر کی سیاست کو زبر دست جھٹکا لگا ہے۔

Published: undefined

ریاستی حکومت نے بھی مذہبی مقامات پر لاؤڈاسپیکر کے استعمال کے لئے اجازت نامے کو لازمی قرار دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیرداخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے گزشتہ دنوں ریاست مہاراشٹر کے ڈی جی پی اور کمشنر سمیت اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے متعلق رہنمایانہ خطوط کو طے کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined