قومی خبریں

تریپورہ میں آج سے کھل گئے چھٹی سے 12 ویں تک کے اسکول

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ پرنسپل کو اس بات کا یقینی بنانا چاہئے کہ بچوں کے بیٹھنے کے دوران متبادل نشستیں خالی رکھی جائیں۔

اسکول، علامتی تصویر آئی اے این ایس
اسکول، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

اگرتلہ: عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کی رفتار سست پڑنے کے دوران تریپورہ کے محکمہ تعلیم نے ضروری احتیاط اور حفاظتی طریقوں کے ساتھ بدھ یعنی آج سے چھٹی جماعت سے 12 ویں جماعت تک کے اسکول کو دوبارہ سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے محکمے کی ڈائریکٹر چاندنی چندرن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کورونا کی پازیٹی وٹی شرح میں گراوٹ اور بچوں کی تعلیم کو ہو رہے نقصان کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی اجازت سے 25 اگست سے سیکنڈری سطح سے آگے کی جماعتوں کو جسمانی طور پر موجود گی کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

کلاسز کا انعقاد کے طور طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کراتے ہوئے انہوں نے اسکولوں کے افسران کو صلاح دی کہ اگر وافر کمرے دستیاب نہیں ہیں تو ایک ہی شفٹ میں کلاسز لگائیں اور سبھی جماعتوں کی ہر شفٹ میں نصف طلبا کو ڈبل شفٹ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ پرنسپل کو اس بات کا یقینی بنانا چاہئے کہ بچوں کے بیٹھنے کے دوران متبادل نشستیں خالی رکھی جائیں۔ دو شفٹوں میں چلنے والے تمام اسکول، روزانہ اسکول آنے والی ہر کلاس کے نصف طلباء کے لیے ایک روسٹر تیار کریں گے، جس میں 100 فیصد اساتذہ کی حاضری اور متبادل نشستیں خالی رکھنے کا انتظام ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined