قومی خبریں

کورونا: کیرالہ میں 69 سالہ شخص ہلاک، ہندوستان میں اموات کی تعداد 20 پہنچی

دوبئی سے لوٹے بزرگ نے ہفتہ کی صبح تقریباً 8 بجے کیرالہ کے اسپتال میں آخری سانس لی۔ یہ کیرالہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد دھیرے دھیرے بڑھتی جا رہی ہے اور آج صبح کیرالہ میں بھی ایک 69 سالہ بزرگ کی اس وائرس نے جان لے لی۔ کورونا وائرس سے متاثر سب سے زیادہ مریض اس وقت کیرالہ ریاست میں ہی ہیں لیکن آج ہوئی موت اس ریاست میں پہلی ہلاکت ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بزرگ حال ہی میں دوبئی سے سفر کر کے لوٹے تھے اور طبیعت ناساز ہونے کے بعد ایرناکولم میڈیکل کالج میں علاج کرا رہے تھے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق بزرگ میں نمونیا کی علامت موجود تھی جس کے بعد انھیں 22 مارچ کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ کورونا وائرس کی زد میں ہیں۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ بزرگ میں ہائی بلڈ پریشر اور ایکیوٹ ہارٹ ڈزیز کی بھی شکایت تھی۔ ڈاکٹروں نے انھیں سخت نگرانی میں رکھا ہوا تھا اور ہر طرح سے بچانے کی کوشش کی گئی لیکن بالآخر وہ فوت کر گئے اور یہ کیس کیرالہ میں پہلی ہلاکت کے طور پر درج کیا گیا۔

Published: undefined

کیرالہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی اس پہلی موت کے بعد ہندوستان میں مہلوکین کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 4 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے بعد گجرات اور کرناٹک میں 3-3، مدھیہ پردیش میں 2 اور تمل ناڈو، بہار، پنجاب، دہلی، مغربی بنگال، جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں 1-1 شخص کی موت ہوئی ہے۔ ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد بھی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور یہ اب 900 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined