قومی خبریں

2-2 کورونا ویکسین کو مل چکی منظوری، لیکن ٹیکہ نہیں لگانا چاہتے 69 فیصد ہندوستانی!

ہندوستان میں دو کورونا ویکسین کو منظوری ملنے کے بعد حکومت بھلے ہی زور و شور سے ٹیکہ کاری کی تیاری میں مصروف ہے، لیکن ایک تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ تقریباً 69 فیصد لوگ ٹیکہ لگانے کو تیار نہیں ہیں۔

ویکسین، تصویر یو این آئی
ویکسین، تصویر یو این آئی 

بھلے ہی ہندوستان نے کچھ دنوں کے اندر شروع ہونے والی اجتماعی ٹیکہ کاری مہم کی تیاری کر لی ہو، لیکن بدھ کو سامنے آئے ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ-19 کا ویکسین لینے میں تقریباً 69 فیصد لوگ اب بھی جھجک رہے ہیں۔ ’لوکل سرکلس‘ کے ذریعہ جنوری میں کیے گئے سروے میں یہ نیتجہ اخذ کیا گیا ہے کہ کووڈ-19 ویکسین کو لے کر ہندوستانیوں میں جھجک میں نومبر اور دسمبر 2020 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ہندوستان کے 69 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اسے لینے میں جلدبازی نہیں کریں گے۔

Published: undefined

سروے میں پوچھے گئے سوال پر کہ کیا وہ ویکسین لیں گے، اس پر 8723 لوگوں کے نظریات سامنے آئے، جس میں سے صرف 26 فیصد شہریوں نے کہا کہ وہ اسے پرائیویٹ یا کسی بھی ہیلتھ سروس ذرائع سے موصول ہوتے ہی لے لیں گے، جب کہ 5 فیصد نے کہا کہ پہلے صحت یا فرنٹ لائن مزدوروں کے لیے یہ ضروری ہے اور خود کو سرکاری چینلوں کے ذریعہ سے ترجیح کی بنیاد پر ویکسین لگوائیں گے۔

Published: undefined

سروے کے نتائج سے اشارہ ملتا ہے کہ ٹیکہ کاری کے لیے دو ویکسین کو ریگولیٹری کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد 69 فیصد شہریوں میں جھجک بنی ہوئی ہے۔ تازہ سروے میں دسمبر 2020 میں شائع نتائج کے بعد سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ نومبر اور اکتوبر 2020 میں سروے میں بالترتیب 59 فیصد اور 61 فیصد شہری ویکسین لینے میں جھجک کا اعتراف کیا تھا۔

Published: undefined

ہندوستان کے ڈرگ ریگولیٹری نے مبینہ طور پر بھارت بایوٹیک کی ویکسین کو 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے ہری جھنڈی دے دی ہے۔ جب لوکل سرکلس نے والدین سے پوچھا کہ ’’اگر اسکولی بچوں کے لیے کووڈ-19 ویکسین دستیاب کرائی جاتی ہے تو کیا آپ اسے اپنے بچے یا پوتے کو دینے پر غور کریں گے؟‘‘ اس کے جواب میں صرف 26 فیصد ہندوستانی والدین نے اپنے بچے کو ویکسین دیے جانے پر اتفاق ظاہر کیا۔

Published: undefined

علاوہ ازیں 56 فیصد سرپرستوں نے کہا کہ ’’تین مہینے یا اس سے زیادہ وقت تک انتظار کریں گے اور پھر ڈاٹا یا ریزلٹ کی بنیاد پر غور کریں گے، جب کہ 12 فیصد نے ’نہیں’ کہہ دیا۔ اس سوال پر سروے میں 10468 رد عملس امنے آئے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایک بڑا طبقہ اپنے بچوں کو کووڈ ویکسین دینے میں جھجک رہا ہے۔

Published: undefined

لوکل سرکلس سروے میں 69 فیصد سرپرستوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں اسکول 2021 اپریل یا اس کے بعد کھلیں۔ اس سے واضح ہو رہا ہے کہ کورونا انفیکشن معاملوں میں گراوٹ کے ساتھ ہی والدین بچوں کو اسکول بھیجنے کے تئیں زیادہ مطمئن ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ صرف 26 فیصد والدین اپنے بچوں کے لیے ویکسین کی سیکورٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined