قومی خبریں

جوابی کارروائی میں 6 سے 10 پاکستانی فوجی ہلاک: جنرل راوت کا بیان

فوجی سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں ہندستانی فوج کی کارروائی میں 6 سے 10 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے اور انکے تین کیمپ بھی تباہ ہوگئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے اتوار کو اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی فوجیوں کی طرف سے جموں کشمیر کے تنگدھر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں ہندستانی فوج کی کارروائی میں 6 سے 10 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے اور انکے تین کیمپ بھی تباہ ہوگئے۔

Published: undefined

فوجی سربراہ نے صحافیوں سے کہا، ’’ہمیں اطلاع ملی تھی کہ سرحدی علاقہ میں دہشت گرد کیمپوں کے نزدیک آرہے ہیں ۔گزشتہ ماہ ہم نے دیکھا کہ دراندازی کی متعددبار کوششیں ہوئی ہیںوزخمی ہوگئے ۔ ہندستانی فوجیوں نے پاک مقبوضہ کشمیر میں کنڑول لائن پر جوابی کارروائی میں کم سے کم تین لانچ پیڈ کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی اتوار کی صبح پاکستانی فوجیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندھادند فائرنگ، جس میں ضلع کپواڑہ کے تنگ دھر سیکٹر میں دوفوجی اور ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، کے بعد کی گئی ۔‘‘

Published: undefined

سری نگر میں سرکاری ذرائع نے کہا کہ ہندستانی فوجیوں نے اپنے علاقہ سے کنٹرول لائن کے نزدیک ملی ٹینٹس کے لانچ پیڈ کو توپ خانہ سے نشانہ بنایا اور پاک مقبوضہ کشمیر میں داخل نہیں ہوئے۔

سرکاری ذرائع نے کہاکہ پاکستانی فوجیوں نے اس سے قبل کپوارہ میں تیتوال تنگ دھر سیکٹر میں سرحدپار سے مورٹار کے گولے داغے اور خود کار ہتھیاروں سے بلاامتیاز فائرنگ کی جس میں انھوں نے کنٹرول لائن پر کل دیررات اگلی چوکیوں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔ ہندستانی فوجیوں نے جوابی کارروائی کی اور فائرنگ اتوار کو اولین ساعتوں تک جاری رہی ۔

Published: undefined

انھوں نے کہاکہ گولہ باری میں ایک درجن سے زیادہ مکانات کوبھی نقصان پہنچا ۔شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے آج صبح ایک بڑی مہم شروع کی گئی ۔

فوج کے ایک ترجمان کے مطابق فائرنگ میں محمد صادق (55) نامی ایک شہری ہلاک ہوگیا۔زخمیوں کی شناخت محمدمقبول (70)، محمد شفیع (50) اور یوسف حامد (22) کی شکل میں ہوئی ہے۔

Published: undefined

پاکستانی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ کے اوری میں حاجی پور سیکٹر میں شہری علاقوں اور اگلی چوکیوں کو نشانہ بناکر مورٹار داغے اور فائرنگ کی ۔انھوں نے مزید کہاکہ ہندستانی فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے بنکر کونشانہ بنایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined