قومی خبریں

یوپی پولیس بھرتی امتحان پیپرلیک معاملے میں 6 گرفتار، سوال و جواب کے پرچے بھی برآمد

یو پی ایس ٹی ایف نے ریاست میں پولیس بھرتی امتحان کے پیپر لیک معاملے میں 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان ملزمان سے سوال و جواب کے پرچے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ یہ تمام ملزمان میرٹھ کے رہنے والے ہیں۔

گرفتار، تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کل ہی پیپرلیک کو ’ایک عذاب‘ قرار دیا تھا اور آج ہی اس عذاب کے ذمہ دران کی گرفتاری کی خبر آگئی۔ اتر پردیشن کی ایس ٹی ایف نے اترپردیش پولیس بھرتی امتحان پیپرلیک معاملے میں 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ان ملزمین کے پاس سے سوال اور جواب کے پرچے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ یہ تمام ملزمین میرٹھ کے رہنے والے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا کی خبروں کے مطابق ان ملزمین کا کہنا ہے کہ سیکنڈ شفٹ کے امتحان کے پپر واٹس ایپ کے ذریعے انہیں 17 فروری کو ہی مل گیے تھے۔ ان ملزمین کی شناخت ساحل، دیپک، بٹو، روہت، پروین اور نوین کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سے قبل ایس ٹی ایف کی ٹیم نے پولس بھرتی امتحان کے پیپر کو لیک کرنے میں ملوث گروہ کے دو ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ ان کی شناخت پریاگ راج کے رہنے والے اجئے سنگھ چوہان اور سونو سنگھ یادو کے طور پر ہوئی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ریاست بھر میں 17 اور 18 فروری 2024 کو ہونے والے اتر پردیش پولیس بھرتی کے تحریری امتحان کا پیپر لیک ہو گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں طلباء نے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا اور پھر یوگی حکومت کی طرف سے امتحان کو منسوخ کرنے اور 6 ماہ بعد دوبارہ امتحان کرانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ پیپر لیک کے اس واقعے کی ایس ٹی ایف ابھی جانچ کر رہی ہے۔ آف لائن ہونے والے اس امتحان میں 2 دن میں 48 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے امتحان دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined