قومی خبریں

چینی کمپنی شیومی کے 5551 کروڑ روپے ضبط، ای ڈی نے کی کارروائی

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فیما کے تحت شیومی ٹیکنالوجی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے 5551.27 کروڑ روپے ضبط کر لیے ہیں، شیومی انڈیا چین میں قائم شیومی گروپ کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے فیما (فارین ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ) کے تحت شیومی ٹیکنالوجی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے 5551.27 کروڑ روپے ضبط کئے ہیں۔ شیومی انڈیا چین میں قائم شیومی گروپ کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔ یہ رقم کمپنی کے بینک کھاتوں سے ضبط کی گئی ہے۔ ای ڈی نے رواں سال فروری کے مہینے میں کمپنی کی جانب سے کئے گئے غیر قانونی لین دین کے حوالہ سے جانچ شروع کی تھی۔

Published: undefined

کمپنی نے سال 2014 میں ہندوستان میں کام شروع کیا اور سال 2015 سے رقم بھیجنا شروع کر دیا۔ کمپنی نے تین غیر ملکی اداروں کو 5551.27 کروڑ کے برابر غیر ملکی کرنسی بھیجی، جس میں رائلٹی کی آڑ میں ایک شیومی گروپ کی کمپنی شامل ہیں۔ رائلٹی کے نا پر اتنی بڑی رقم چین کے گروپوں کے اداروں کے حکم پر بھیجی گئی۔ امریکہ کی دو تنظیموں جو اس سے متعلق نہیں تھی، ان کو بھی پیسا بھیجا گیا، جس سے آخر کار فائدہ بھی شیومی گروپ کی تنظیموں کو ہی ہوا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ شیومی انڈیا ہندوستان میں ایم آئی کے نام سے موبائل فون کا کاروبار کرتی ہے۔ شیومی انڈیا پوری طرح سے ہندوستان میں تیار کردہ موبائل سیٹ اور دوسرے پروڈکٹ ہندوستان میں تیار کرنے والوں سے خریدتا ہے۔

Published: undefined

شیومی انڈیا نے ان تینوں غیر ملکی اداروں سے کوئی سروس نہیں لی جن کو رقم منتقل کی گئی تھی۔ جعلی دستاویزات بنا کر گروپ کمپنیوں کے درمیان لین دین دکھا کر کمپنی نے بڑے پیمانے پر رائلٹی کی آڑ میں رقم بیرون ملک بھیجی۔ ای ڈی حکام کے مطابق یہ فیما کی دفعہ 4 کی خلاف ورزی ہے۔ کمپنی نے بیرون ملک رقم بھیجتے وقت بینکوں کو غلط معلومات بھی دیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined