قومی خبریں

کشمیر: بڈگام میں لشکر طیبہ کے 5 اعانت کار گرفتار، اسلحے اور گولہ و بارود بر آمد

پولس کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بڈگام پولس، 53 آر آر اور 153 بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ اعانت کاروں کو گرفتار کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کی صبح لشکر طیبہ نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ 5 اعانت کاروں کو گرفتار اور ملی ٹنٹوں کی ایک کمیں گاہ سے اسلحہ اور قابل اعتراض مواد بر آمد کیا ہے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بڈگام پولس، 53 آر آر اور 153 بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے خانصاحب کے آری زال گاؤں سے آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ظہور وانی نامی ایک اعانت کار کو گرفتار کیا۔

Published: 16 May 2020, 11:40 AM IST

پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ اعانت کار سے پوچھ تاچھ کے بعد ملی ٹنٹوں کی ایک کمیں گاہ کا سراغ ملا جہاں سے اسلحہ کے علاوہ مختلف قسم کے قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیے گئے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران سیکورٹی فورسز نے مزید چار ملی ٹنٹ اعانت کاروں کو گرفتار کیا جن کی شناخت یونس میر، اسلم شیخ، پرویز شیخ اور رحمان لون ساکنان خانصاحب بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے اعانت کاروں کا یہ گروپ اس علاقے میں گزشتہ کئی ماہ سے سرگرم تھا۔ دریں اثنا اس ضمن میں پولس اسٹیشن خانصاحب میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

Published: 16 May 2020, 11:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 May 2020, 11:40 AM IST