قومی خبریں

یونین ٹریٹری سے تعلق رکھنے والے طلبا کے 5 ہیلپ لائن نمبر جاری

ایسو سی ایشن کے ترجمان ناصر کھیو یہامی نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے طلبا کو ملک کے کسی بھی حصے میں کالج کیمپسس یا دیگر مسائل کے حل کے لئے 5 ہیلپ لائن نمبرس جاری کئے گئے ہیں

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسو سی ایشن (جے کے ایس اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں زیر تعلیم جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کے مسائل کے لئے مزید پانچ ہیلپ لائن نمبرس جاری کئے ہیں۔ ایسو سی ایشن کے ترجمان ناصر کھیو یہامی نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے طلبا کو ملک کے کسی بھی حصے میں کالج کیمپسس و دیگر مسائل و مشکلات کے حل کے لئے پانچ ہیلپ لائن نمبرس جاری کئے گئے ہیں جن پر وہ کال کر سکتے ہیں تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ان طلبا کے لئے ہم نے مزید پانچ ہیلپ لائن نمبرس جاری کئے ہیں۔

Published: undefined

موصوف ترجمان نے کہا کہ ایسو سی ایشن نے یہ اقدام جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں کے طلبا کی سہولیات کے لئے اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا ان نمبرات کی وساطت سے اپنی شکایات و دیگر مشکلات کو ہم تک پہنچا سکتے ہیں تاکہ ہم اعلیٰ حکام کے ساتھ مل کر ان کا بر وقت اور موثر سدباب تلاش کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبا کے لئے ملک بھر میں یہ ہیلپ لائن نمبرات چوبیس گھنٹے دستیاب رہیں گے۔

Published: undefined

کھیو یہامی نے کہا کہ سال رواں کے ماہ جون میں ایک مخصوص ٹول فری نمبر، جس کے ذریعے لگ بھگ ایک سو رضا کار طلبا کی مدد کر رہے ہیں، کے علاوہ مزید پانچ مخصوص رضا کار طلبا، جن کو کوئی سیکورٹی یا کوئی دوسرا مسئلہ در پیش ہو، کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رضا کار طلبا کو داخلہ لینے وغیرہ میں بھی دست تعاون پیش رکھیں گے۔

Published: undefined

ایسو سی ایشن کے کوواڈینیٹر عمر جمال نے کہا کہ یہ ہیلپ نمبرس خاص طور پر ملک کے مختلف حصوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والی حالیہ شہری ہلاکتوں اور دوسرے نا مساعد حالات کے پیش نظر ملک کے مختلف حصوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کو پریشانیاں لاحق ہوگئی ہیں لہذا ان ہیلپ لائن نمبرات کا جاری کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت تھی۔ انہوں نے جیو نیٹ ورک کا تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined