قومی خبریں

بہار: میلے میں بھگدڑ، کئی افراد کی موت

بیگو سرائے۔ بہار کے بیگوسرائے ضلع میں کارتک پورنما کے میلے کے دوران اسنان (غسل)کے موقع پر بھگدڑ ۔۔۔۔۔۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بیگو سرائے۔ بہار کے بیگوسرائے ضلع میں کارتک پورنما کے میلے کے دوران اسنان (غسل)کے موقع پر بھگدڑ مچ جانے سے 3 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کارتک پورنما کے موقع پر بیگو سرائے کے سمریا گھاٹ پر گنگا میں اسنان کرنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔

فی الحال انتظامیہ نے بچاؤ اور راحت کا کام شروع کر دیاہے۔ میڈیا میں چل رہی کچھ رپورٹوں کے مطابق 3 لوگوں کی موت تو کچھ کے مطابق 4 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ جبکہ بیگو سرائے سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھولا سنگھ نے ایک داروغہ سمیت 7 لوگوں کی موت کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کے مطابق اس بھگدڑ کے لئے ضلع انتظامیہ اور ریاستی حکومت ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر تیاری کے یہ میلہ منعقد کیا گیا ہے۔ بھولا سنگھ نے حادثے کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

چشم دیدوں کے مطابق اس حادثے کے لئے پولس ذمہ دار ہے کیوں کہ لاکھوں لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے کے باوجود وہاں حفاظت کا کوئی معقول انتظام نہیں تھا۔

بیگو سرائے کے ڈی ایم کے مطابق 75 سال سے زیادہ کی دو خواتین سمیت تین بزرگوں کی موت بھگدڑ سے نہیں بلکہ سانس لینے میں دشواری کے سبب ہوئی ہے۔ انہوں نے کسی کے زخمی ہونے کی خبر کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ ڈی ایم کے مطابق موقع پر انتظام بالکل صحیح ہیں۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے بھگدڑ میں جان گنوانے والے افراد کے لواحقین کے حق میں 4-4 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined