قومی خبریں

دہلی کے بانسیرا پارک میں 3 روزہ بین الاقوامی پتنگ فیسٹیول کا افتتاح

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے پتنگ بازی کو ہندوستان میں صدیوں پرانی روایت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی محض تفریح کی ایک شکل نہیں ہے بلکہ ہمارے ملک کے ثقافتی ورثے کا لازمی حصہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پتنگ فیسٹیول میں پتنگ اڑاتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ</p></div>

پتنگ فیسٹیول میں پتنگ اڑاتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

 

تصویر: محمد تسلیم

نئی دہلی: اس ویک اینڈ (ہفتہ کے آخری 2 دن، یعنی ہفتہ اور اتوار) میں آپ دہلی میں ہیں اور کہیں سیر و تفریح کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو آپ کے لیے بانسیرا پارک کا انتخاب بہت مناسب رہے گا۔ ایسا اس لئے کیونکہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے تیسرے بین الاقوامی سہ روزہ پتنگ فیسٹیول کا افتتاح آج سرائے کالے خان، دہلی کے بانسیرا پارک میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ہاتھوں ہوا۔ اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا بھی موجود تھیں۔ رنگ برنگی پتنگوں سے سجے آسمان نے جمنا کے کنارے واقع بانسیرا پارک کو فیسٹیول کے میدان میں تبدیل کر دیا ہے۔

Published: undefined

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے پتنگ بازی کو ہندوستان میں صدیوں پرانی روایت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی محض تفریح کی ایک شکل نہیں ہے بلکہ ہمارے ملک کے ثقافتی ورثے کا ایک لازمی حصہ ہے۔ وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی تقریبات کے ذریعہ ہم نوجوان نسل کو اپنی جڑوں اور روایات سے جوڑ سکتے ہیں۔ پتنگ فیسٹیول سے متعلق اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ جس طرح دہلی والے اس تہوار میں حصہ لے رہے ہیں، ہاتھوں میں پتنگ کی ڈوریں پکڑے ہوئے ہیں، وہ شہر کی رونق کو ظاہر کرتا ہے۔ امت شاہ نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سال اس فیسٹیول کو مزید بڑے پیمانہ پر منعقد کریں تاکہ یہ عالمی سطح پر دہلی کی منفرد شناخت بن سکے۔

Published: undefined

فیسٹیول کی سب سے اہم خصوصیت پیشہ ور پتنگ فنکاروں کی شرکت ہے۔ آسمان میں سمندری مخلوق اور ترنگے کی شکل میں پتنگیں خاص توجہ کا مرکز رہیں۔ ڈی ڈی اے کی طرف سے تیار کردہ بانسیرا پارک میں منعقد ہونے والے پتنگ فیسٹول نے سیاحت اور مقامی ثقافت کو ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کیا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے تقریب کے دوران اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششیں آنے والے برسوں میں اس پتنگ فیسٹول میں مزید اضافہ کریں گی۔ اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اسے بین الاقوامی کیلنڈر پر ایک لازمی طور پر دیکھنے والے ایونٹ کے طور پر قائم کیا جائے اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر اس کی ساکھ کو مزید بڑھایا جائے۔

Published: undefined

دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا نے کہا کہ یہ وہی دہلی ہے جہاں ہر دھاگہ لوگوں کو جوڑتا ہے، ہر اڑان روایت سے گفتگو کرتی ہے اور ہر رنگ شہر کی مشترکہ پہچان کو مزید تقویت بخشتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سہ روزہ فیسٹیول سے راجدھانی دہلی تہذیب و ثقافت کا مرکز بن رہی ہے۔

Published: undefined

اگلے 2 روز یعنی 17 اور 18 جنوری  تک جاری رہنے والے پتنگ فیسٹیول میں مختلف ثقافتی پروگرام، کھانے پینے کے اسٹالز اور پتنگ بازی کے مقابلے ہوں گے۔ پتنگ فیسٹیول منانے کے پیچھے مذہبی، ثقافتی، سائنسی اور سماجی وجوہات کا ایک خوبصورت سنگم ہے۔ یہ موسموں اور فطرت کی تبدیلی کو خوش آمدید کہنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں پتنگ کا فیسٹیول بنیادی طور پر مکر سنکرانتی کے دوران منایا جاتا ہے۔ یہ موسم سرما کے اختتام اور بہار کی آمد کی نشاندہی کرتا ہے۔ پتنگوں کی اڑان اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ دن لمبے ہوتے جا رہے ہیں اور فصل کی کٹائی کا موسم ہے۔ یہ فطرت کا شکریہ ادا کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2025-08-30/hl9cqung/WhatsApp Image 2024-09-09 at 7.02.30 PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    بی جے پی حکومت نے ترقی کے نام پر درختوں کی کٹائی کر دہلی میں دَم گھونٹو آلودگی پھیلائی: دیویندر یادو