قومی خبریں

آسام میں یومِ آزادی تقریب کے دوران 22 بچے بیہوش، شدید گرمی سے سبھی ہوئے بے حال

بیہوش ہونے والے بچوں کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ ایمبولنس تک دستیاب نہیں کرایا گیا جس وجہ سے بچوں کو انھوں نے خود ہی اسپتال پہنچایا۔

<div class="paragraphs"><p>یومِ آزادی تقریب میں شامل بچوں کی ایک فائل تصویر</p></div>

یومِ آزادی تقریب میں شامل بچوں کی ایک فائل تصویر

 

آسام کے موریگاؤں ضلع میں منگل کو یومِ آزادی پریڈ کے دوران پریڈ میں حصہ لے رہے تقریباً 22 بچے بیہوش ہو کر گر گئے۔ ضلع انتظامیہ کے ایک افسر کے مطابق واقعہ کے وقت بچے پریڈ مارچ میں حصہ لے رہے تھے۔ اس دوران کمشنر کی تقریر کے دوران شدید گرمی کے سبب کچھ بچے بیہوش ہو کر گر گئے۔

Published: undefined

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پروگرام کے مہمانِ خصوصی ضلع کمشنر دیواشیش شرما تقریر کر رہے تھے۔ اس دوران کافی دیر سے سخت دھوم اور شدید گرمی میں کھڑے کئی بچے پریشان ہو گئے اور غش کھا کر وہیں گر گئے اور بیہوش ہو گئے۔ ضلع انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ حادثہ کے فوراً بعد آناً فاناً میں سبھی متاثرہ بچوں کو فوراً موریگاؤں سول اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ افسر نے بتایا کہ طلبا کو فی الحال اسپتال میں علاج مل رہا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

Published: undefined

اس درمیان بچوں کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ایمبولنس وہاں موجود نہیں تھا اور بیشتر بچوں کو انھوں نے ہی اسپتال پہنچایا۔ رپورٹ کے مطابق جائے تقریب پر سخت دھوپ سے بچپنے کا کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا تھا، اور نہ ہی پینے کا پانی ہی دستیاب تھا۔ اسی وجہ سے بچوں کی طبیعت بگڑ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined