قومی خبریں

گنگا جل پر 18 فیصد جی ایس ٹی! کھڑگے کی پی ایم مودی پر تنقید، لوٹ مار اور منافقت کی انتہا قرار دیا

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو مقدس گنگا کے پانی پر مبینہ طور پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی لوٹ مار اور منافقت کی انتہا ہے

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو مقدس گنگا کے پانی پر مبینہ طور پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی لوٹ مار اور منافقت کی انتہا ہے۔

Published: undefined

کھڑگے نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ہندی میں ایک پوسٹ میں کہا ’’مودی جی! ایک عام ہندوستانی کے جنم سے لے کر زندگی کے آخر تک موکش فراہم کرنے والی ماں گنگا کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ آپ آج اتراکھنڈ میں ہیں لیکن آپ کی حکومت نے مقدس گنگا کے پانی پر ہی 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کر دیا!‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آپ نے ایک بار بھی نہیں سوچا کہ گنگا کا پانی گھروں تک پہنچانے والوں پر کتنا بوجھ پڑے گا، یہ آپ کی حکومت کی لوٹ مار اور منافقت کی انتہا ہے۔ کانگریس لیڈر نے یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا ہے جب وزیر اعظم مودی اتراکھنڈ کے دورے پر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined