قومی خبریں

امسال 1,75,000 عازمین حج کریں گے، ہندوستان اور سعودی عرب کے مابین ہوا معاہدہ

آن لائن حج فارم بہت جلد دستیاب ہوں گے اور منتخب عازمین کی فہرست کم سے کم وقت میں دستیاب کر دی جائے گی۔

حج کمیٹی آف انڈیا کا لوگو / تصویر سوشل میڈیا
حج کمیٹی آف انڈیا کا لوگو / تصویر سوشل میڈیا 

حکومت ہند نے سعودی عرب کے ساتھ حج 2023 کے لیے ایک دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت امسال ہندوستان سے 175025 عازمین حج ادا کریں گے۔ نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق حج کمیٹی کے رکن اعجاز حسین نے بتایا کہ حج 2023 کے فارم بہت جلد دستیاب ہوں گے۔ 

Published: undefined

واضح رہے حج کمیٹی آف انڈیا نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کئی میٹنگیں کی ہیں کہ عازمین حج کو اس سال پچھلے سفر کے مقابلے بہتر سہولیات فراہم ہوں اور مزید امبارکیشن پوانٹس شروع کئے جائیں۔ اعجاز حسین نے کہا کہ اس سال حج کمیٹی آف انڈیا نے تمام خامیوں کو دور کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں کہ ہندوستان کے تمام عازمین حج پہلے کی نسبت بہت آسانی سے فریضہ حج ادا کریں۔ واضح رہے اس سال خواتین بھی بغیر محرم کے حج کر سکتی ہیں۔ 

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہر حاجی کو زم زم کا پانی بغیر کسی پریشانی کے ملے گا۔ اعجاز حسین نے کہا کہ آن لائن حج فارم بہت جلد دستیاب ہوں گے اور منتخب عازمین کی فہرست کم سے کم وقت میں دستیاب کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عازمین کو سامان پیک کرنے کے لیے کافی وقت ملے گا اور متعلقہ حج ہاؤس پر بھی انہیں دوستانہ طریقے سے سہولت فراہم کی جائے گی۔ عازمین حج کی تربیت کا شیڈول پیشگی دستیاب کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

حج کے لئے سعودی عرب نے جو قوانین مرتب کئے ہیں اس کے مطابق لوگ اس وقت تک حج پر نہیں جا سکتے جب تک کہ ان کے پاس حج کا ویزہ نہ ہو یا سعودی عرب کے اندر رہائش نہ ہو۔ سعودی عرب کی وزارت نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس نے مملکت میں مقیم عازمین حج کے لیے 2023 میں حج کے لیے رجسٹریشن کھول دیئے ہیں، پیکجز کی قیمت 3,984 ریال ($1,062) سے شروع ہو رہی ہے۔ گھریلو عازمین (عرب کے رہائشی) کے پاس حج پیکج کے اخراجات ایک بار میں ادا کرنے کے بجائے تین قسطوں میں ادا کرنے کا اختیار ہے، جیسا کہ پچھلے سالوں میں ہوا تھا۔ وزارت نے کہا کہ ممکنہ حجاج اپنی جگہ محفوظ کرنے کے لیے کل لاگت کا 20 فیصد جزوی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ ڈاون پیمنٹ رجسٹریشن کی تاریخ کے 72 گھنٹے کے اندر کی جانی چاہیے۔ دوسری اور تیسری قسط لاگت کا 40 فیصد ہوگی۔ ادائیگیاں وقت پر ہونے پر عازمین کی حج کی حیثیت "تصدیق" ہو جائے گی۔ ادائیگیاں مکمل نہ ہونے کی صورت میں بکنگ منسوخ کر دی جائے گی۔

Published: undefined

 دوسری جانب ہندوستانی حج کے خواہش مند حضرات اپلائی کرنے کے لئے hajcommittee.gov.in کے مطابق درخواست دینے کے لیے صرف ایک کمپیوٹر یا انٹرنیٹ کنکشن والا اسمارٹ فون، ایک درست موبائل فون نمبر اور ایک درست ای میل آئی ڈی کی ضرورت ہوگی۔ انہیں پہلے مرحلے میں حج درخواست کے لئے رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ حج فارم بھرنا ہوگا اور تصویر اپلوڈ کرنی ہوگی۔ فیس کی ادائیگی کرنے کے بعد اس کا پرنٹ ضرور نکال لیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined