قومی خبریں

2023 میں جہیز سے متعلق 15 ہزار معاملے آئے سامنے، این سی آر بی کی رپورٹ میں انکشاف، یوپی-بہار سرفہرست

این سی آر بی کی ’ہندوستان میں جرائم 2023‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں جہیز پر پابندی ایکٹ کے تحت 15489 معاملے درج کیے گئے، جبکہ 2022 اور 2021 میں یہ اعداد و شمار بالترتیب 13479 اور 13568 تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جہیز سے متعلق جرائم کے تحت درج معاملوں میں 2023 میں 14 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو (این سی آر بی) کی رپورٹ میں یہ جانکاری سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2023 میں پورے ملک میں جہیز سے متعلق 15 ہزار سے زائد معاملات درج کیے گئے ہیں اور اس دوران 6100 سے زائد خواتین کی موت ہوئی ہے۔ این سی آر بی کی ’ہندوستان میں جرائم 2023‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں جہیز پر پابندی ایکٹ کے تحت 15489 معاملے درج کیے گئے، جبکہ 2022 اور 2021 میں یہ اعداد و شمار بالترتیب 13479 اور 13568 تھے۔

Published: undefined

این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق جہیز پر پابندی ایکٹ کے تحت سب سے زیادہ معاملے 7151 اترپردیش میں درج کیے گئے، اس کے بعد بہار میں 3665 اور کرناٹک میں 2322 معاملے درج کیے گئے۔ رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا کہ مغربی بنگال، گوا، اروناچل پردیش، لداخ اور سکم سمیت 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس دوران جہیز کے صفر معاملے درج کیے گئے۔

Published: undefined

سال 2023 میں جہیز کے لیے قتل کے معاملوں میں مجموعی طور پر 6156 لوگوں کی جانیں گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق اترپردیش 2122 اموات کے ساتھ سرفہرست رہا اور دوسرے مقام پر 1143 اموات کے ساتھ بہار دوسرے مقام پر رہا۔ رپورٹ کے مطابق جہیز پر پابندی ایکٹ کے تحت 2023 میں 83327 معاملوں کی سماعت ہوئی۔ رواں سال اس ایکٹ کے تحت 27154 گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں، جن میں 22316 مرد اور 4838 خواتین شامل ہیں۔

Published: undefined

این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق سال 2021 سے 2023 تک اترپردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کے معاملے میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ سال 2021 میں خواتین کے خلاف جرائم کی تعداد 56083 تھی جو سال 2022 میں اضافے کے ساتھ 65743 ہو گئی ہے۔ ریاست میں سال 2023 میں 33 خواتین کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور عصمت دری کے بعد قتل کے معاملے درج کیے گئے۔ اسی طرح 3556 خواتین کے ساتھ عصمت دری کے معاملے درج ہوئے ہیں۔ ان میں 301 نابالغ بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے معاملے سامنے آئے اور عصمت دری کی کوشش کے 140 معاملے درج ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined