قومی خبریں

نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر مقیم 15 چینی شہریوں کو ڈٹینشن سنٹر بھیجا گیا

گوتم بدھ نگر کی لوکل انٹلیجنس یونٹ کو اطلاع ملی تھی کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں چین کے ایسے شہری مقیم ہیں جن کا ویزا ختم ہو چکا ہے۔

یو پی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
یو پی پولیس، تصویر آئی اے این ایس 

دہلی سے ملحق اتر پردیش کے نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر مقیم چین کے 15 شہریوں کو پولیس نے حراست میں لے کر دہلی واقع ڈٹینشن سنٹر بھیج دیا ہے۔ حراست میں لیے گئے 15 لوگوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ڈٹینشن سنٹر سے سبھی لوگوں کو چین بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

گوتم بدھ نگر کی لوکل انٹلیجنس یونٹ کو اطلاع ملی تھی کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں چین کے ایسے شہری مقیم ہیں جن کا ویزا ختم ہو چکا ہے۔ جانکاری ملنے پر پولیس اور ایل آئی یو نے پیر کو الگ الگ مقامات سے 15 چینی شہریوں کو حراست میں لیا اور ڈٹینشن سنٹر کے لیے روانہ کر دیا۔ نوئیڈا پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق بیٹا-2 کوتوالی علاقہ سے 2، سیکٹر 113 کوتوالی علاقہ سے 3، سیکٹر 43 کوتوالی علاقہ سے 1، فیز 2 کوتوالی علاقہ سے 6، اور سیکٹر 142 کوتوالی علاقہ سے 3 چینی شہریوں کو حراست میں لیے گئے ہیں۔

Published: undefined

حراست میں لیے گئے سبھی چینی باشندوں کی ویزا کی مدت ایک سال قبل ہی ختم ہو چکی تھی۔ یہ سبھی چینی شہری ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کی الگ الگ کالونیوں میں کام کر رہے تھے۔ اب ان کے پکڑے جانے کے بعد پولیس ایسے مزید لوگوں کی بھی جانچ کر رہی ہے جو غیر قانونی طریقے سے ملک میں مقیم ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined