
دہلی ایمس، تصویر بشکریہ @airnewsalerts
نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے سرجری کے شعبہ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ ایمس کے ڈپارٹمنٹ آف سرجیکل ڈسپلنز میں گزشتہ 13 ماہ کے اندر 1000 سے زائد روبوٹک سرجری کی گئی ہے۔ یہ ملک میں سب سے کم وقت میں سب سے زیادہ روبوٹک سرجری کرنے کا ریکارڈ ہے۔ اب تک زیادہ تر روبوٹک سرجری پرائیویٹ ہاسپٹل میں ہی ہوتی تھی۔ اس میں خرچ بھی لاکھوں میں آتا تھا، لیکن ایمس میں یہ سرجری فری میں ہوتی ہے۔ یہ حصولیابی نہ صرف ایمس، بلکہ ملک کے پورے سرکاری نظامِ صحت کے لیے فیصلہ کن کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
ایمس دہلی اب جنرل سرجری کے لیے روبوٹک ٹیکنالوجی کو اپنانے والے ملک کے پہلے سرکاری اسپتالوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ اس کی وجہ سے کئی مریضوں کو فائدہ ہوا ہے، پتھری کی سرجری سے لے کر ہرنیا تک اور پتے کی تھیلی نکالنے کی سرجری بھی روبوٹ کی مدد سے ہوئی ہے۔ روبوٹک سرجری کی مدد سے ڈاکٹروں کو آپریشن کے دوران تھری-ڈائمینشنل (3 ڈی) ویژن اور بہتر ڈیکسٹرٹی ملتی ہے، جس کی وجہ سے مشکل سرجری بھی زیادہ آسان طریقے سے کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اب تک ملک میں روبوٹک سرجری کا استعمال بنیادی طور پر یورولوجی، کارڈیوتھوراسک سرجری اور کینسر کے علاج کی سرجری میں ہوتی رہی ہے، لیکن سرکاری اسپتالوں میں جنرل سرجری کے لیے اس کا استعمال کافی محدود تھا۔ ایمس اس کمی کو دور کر رہا ہے۔ ایمس کے ڈپارٹمنٹ آف سرجیکل ڈسپلن کے سربراہ ڈاکٹر سنیل چیمبر نے بتایا کہ روبوٹک تکنیک کا استعمال کئی طرح کے آپریشنوں میں کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ایمس میں ہم نے پینکریاٹک ڈیوڈنیکٹومی اور جی آئی کینسر سرجری، ہیپاٹو بلیری، کڈنی ٹرانسپلانٹ اور پینکریاز کی سرجری کی ہے۔ ان تمام سرجری کو پہلے بے حد چیلنجنگ سمجھا جاتا تھا، لیکن روبوٹک تکنیک سے اب یہ آسانی سے ہو رہا ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر سنیل چیمبر نے مزید بتایا کہ ایمس کا مقصد صرف سرجری کرنا ہی نہیں بلکہ اس تکنیک کی مدد سے زیادہ مریضوں کا علاج کرنا ہے۔ ایمس کا یہ قدم مستقبل میں اسپتالوں کے لیے مثال بنے گا اور روبوٹک سرجری کو عام لوگوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ روبوٹک سرجری کے فائدوں کے متعلق انہوں نے کہا کہ سرجری کے بعد ہونے والے درد میں 50 فیصد تک کمی آئی ہے۔ سرجری کے بعد ہاسپٹل میں رکے رہنا 30 فیصد تک کم ہوا ہے۔ عام سرجری کے مقابلہ میں کم مقدار میں خون بہتا ہے، چھوٹے کَٹ لگائے جاتے ہیں اور جلدی ریکوری ہوتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined