نئی دہلی: افغانستان میں پھنسے 110 ہندوستانیوں اور افغان سکھوں اور ہندوؤں کو جمعہ کو خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کابل سے نئی دہلی لایا جا رہا ہے۔ انڈین ورلڈ فورم کے صدر پونیت سنگھ چنڈوک نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ تین شری گرو گرنتھ صاحب جی اور ہندو مذہبی کتابیں بھی یہاں لائی جارہی ہیں۔
Published: undefined
چڈوک نے کہا کہ 110 ہندوستانیوں اور افغان سکھوں اور ہندوؤں کو حکومت ہند کی طرف سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے یہاں لایا جا رہا ہے۔ طیارہ کے آج دوپہر دہلی کے ہوائی اڈے پر پہنچنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا ’’ یہ فخر کی بات ہے کہ افغانستان کی تاریخ میں گرودواروں کے تین مقدس شری گرو گرنتھ صاحب جی اور 5ویں صدی کے قدیم آسامائی مندر، کابل سے رامائن، مہا بھارت اور بھگوت گیتا سمیت ہندو مذہب گرنتھوں کو بھی لائے جارہے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ مصیبت میں پھنسے افغان شہریوں کی بحالی سوبتی فاؤنڈیشن کے ذریعے کی جائے گی۔ دوسری طرف، سری گرو گرنتھ صاحب جی کو گرودوارہ گرو ارجن دیو جی، مہاویر نگر لے جایا جائے گا اور ہندو گرنتھوں کو اسامائی مندر، فرید آباد لے جایا جائے گا۔
چندوک نے اس کام میں تعاون کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزارت خارجہ بالخصوص جے پی سنگھ (جوائنٹ سیکرٹری)، وزارت خارجہ کے پاکستان-افغانستان-ایران امور اور دیگر حکام کا شکریہ ادا کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined