قومی خبریں

گزشتہ ہفتہ کورونا کے معاملوں میں 11 فیصد کا اضافہ، اومیکرون بہت بڑا خطرہ: عالمی ادارہ صحت

تازہ ترین اطلاع میں کہا گیا ہے کہ تیزی سے پھیل رہا انفیکشن اومیکرون ویرینٹ کی (اندرونی طور پر بڑھتی ہوئی منتقلی) اور مدافعتی کمزوری دونوں کے یکجا ہو جانے کے امکانات کو ظاہر کر رہا ہے

اومیکرون، تصویر آئی اے این ایس
اومیکرون، تصویر آئی اے این ایس 

جنیوا: دنیا بھر میں گزشتہ ہفتہ کورونا کے معاملوں میں 11 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جس کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ کورونا وبا پر تازہ ترین اطلاع فراہم کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کئی ممالک میں تیزی سے انفیکشن کے پھیلنے کا سبب اومیکرون ہی ہے اور یہاں اس سے پہلے ڈیلٹا ویرینٹ بھی تباہی مچا چکا ہے۔

Published: undefined

اپڈیٹ میں کہا گیا کہ نیا ویرینٹ انفیکشن پھیلانے کے معاملہ میں ڈیلٹا سے آگے نکل چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ صحت نے کہا، ’’تشویش ناک نئے ویرینٹ اومیکرون کی وجہ سے خطرہ بہت زیادہ ہے۔‘‘ ڈبلیو ایچ او نے کہا، ’’اب تک کے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ اومیکرون ورینٹ دو سے تین دن میں ہی انفیکشن کے معاملوں کو دوگنا کر رہا ہے، جو ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ متعدی ہے۔ برطانیہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک میں، جہاں انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے وہاں اس کی وجہ اومیکرون ہی ہے۔‘‘

Published: undefined

تازہ ترین اطلاع میں کہا گیا ہے کہ تیزی سے پھیل رہا انفیکشن اومیکرون ویرینٹ کی (اندرونی طور پر بڑھتی ہوئی منتقلی) اور مدافعتی کمزوری دونوں کے یکجا ہو جانے کے امکانات کو ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم ڈبلیو ایچ او نے جنوبی افریقہ میں اومیکرون کے معاملوں میں 29 فیصد کی کمی پر روشنی ڈالی ہے، جہاں پہلی مرتبہ 24 نومبر کو اس ورینٹ کی سب سے پہلے اطلاع دی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined