قومی خبریں

عازمین حج کے لیے سعودی قوانین میں تبدیلی، اب مکہ مکرمہ میں داخلے کا لینا ہوگا اجازت نامہ

دنیا بھر میں جاری حج کی تیاریوں کے درمیان سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے اپنے قوانین میں تبدیلی کر دی ہے۔ اس کے تحت اب مکہ میں داخل ہونے کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>عازمیں حج کی فائل تصویر /ٹوئٹر @hsharifain</p></div>

عازمیں حج کی فائل تصویر /ٹوئٹر @hsharifain

 

سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج سے متعلق قوانین کو مزید بہتر بناتے ہوئے ایک نیا قانون متعارف کرایا ہے۔ اس کے تحت اب حج پر جانے والے عازمین کو مکہ میں داخل ہونے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا ۔ سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک سیکیورٹی نے کہا کہ حج سے قبل مکہ میں داخلے کے لیے متعلقہ حکام سے اجازت نامہ لینا ضروری ہوگا۔ بغیر اجازت مکہ جانے والوں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

Published: undefined

حج پر جانے والے ہندوستانی عازمین کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ سعودی عرب میں حج کے انتظامات سے متعلق تیاریوں سے آنے والی خبروں کے مطابق سعودی عرب اس بار بڑے پیمانے پر انتظامات کر رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس بار ریکارڈ تعداد میں عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے جن میں سے ہندوستانی حجاج کی تعداد میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ سعودی عرب اس سال 20 لاکھ سے زائد عازمین حج کے استقبال کی تیاریاں کر رہا ہے۔ حکومت کے ساتھ نجی شعبے کی ایجنسیاں بھی حج کی سہولیات کو بڑھانے میں لگی ہوئی ہیں۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اس سال نسخ کارڈ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے عازمین حج کی سہولت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال نسخ کارڈ ٹیگ کا اجرا کیا ہے۔ حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ یہ ٹیگ حج کے دوران مقدس مقامات پر حاجیوں کے داخلے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ نسخ کارڈ تمام حاجیوں کو دیا جائے گا۔ اس کا ڈیجیٹل ورژن بھی ہوگا۔ تمام عازمین کی معلومات نسخ کارڈ میں درج کی جائیں گی۔ یہ کارڈ حج کے دوران اپنے پاس رکھنا ہوگا۔ کارڈ کے ذریعے حکام عازمین حج کی آسانی سے شناخت کر سکیں گے اور کسی بھی جعلی حاجی کے داخلے پر پابندی لگائی جا سکے گی۔

Published: undefined

گلف نیوز کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں بڑی تعداد میں عازمین عمرہ آئے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سمیت بیرون ملک سے تقریباً 3 کروڑ مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ ماہ رمضان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد نے مسجد نبوی میں نماز ادا کی۔ ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ اس سال ریکارڈ تعداد میں عازمین حج بھی تشریف لائیں گے۔ وزارت حج نے اس سال مدینہ منورہ آنے اور جانے والے عازمین کے لیے 3500 افراد کی ڈیوٹی لگائی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے بڑی تعداد میں اسلامی تاریخی مقامات کی تزئین و آرائش کی ہے۔ اس بار لوگوں کو ٹور گائیڈ بھی دیے جائیں گے۔ وزارت حج کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 18 لاکھ عازمین سعودی عرب پہنچے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined