قومی خبریں

گنیش وسرجن کے دوران حادثاتی طور پر ڈوبنے کے سبب یوپی-ہریانہ میں 11 افراد ہلاک، 4 بچے شامل

ہریانہ اور اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں جمعہ کے روز گنیش وسرجن کے دوران حادثاتی طور پر ڈوبنے سے 4 بچوں سمیت کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے

گنیش وسرجن / یو این آئی
گنیش وسرجن / یو این آئی C DHANRAJ

نئی دہلی: ہریانہ اور اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں جمعہ کے روز گنیش وسرجن کے دوران حادثاتی طور پر ڈوبنے سے 4 بچوں سمیت کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں، کئی لوگوں کو بچا لیا گیا، جو اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ہریانہ کے مہندر گڑھ ضلع میں نہر میں ڈوبنے سے 4 نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ سونی پت ضلع میں مورتی وسرجن کے دوران جمنا ندی میں دو نوجوان بہہ گئے۔ یوپی کے اناؤ اور سنت کبیر نگر میں بھی 7 لوگوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔

Published: undefined

مہندر گڑھ کے واقعے کے بارے میں سول سرجن ڈاکٹر اشوک کمار نے میڈیا کو بتایا کہ 4 افراد کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ معلومات کے مطابق مہندر گڑھ میں 4 فٹ کی مورتی کو وسرجن کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران 9 نوجوان پانی کی تیز لہر میں بہہ گئے۔ ضلع انتظامیہ نے این ڈی آر ایف کی مدد لی اور ریسکیو آپریشن چلایا گیا۔ اس دوران 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر کو بچا لیا گیا۔ بحفاظت نکالے گئے تمام افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ٹویٹ کیا، ’’مہیندر گڑھ اور سونی پت اضلاع میں گنپتی وسرجن کے دوران ڈوبنے سے کئی لوگوں کی ناگہانی موت کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔ کھٹر نے ٹویٹ کیا، "ہم سب اس مشکل وقت میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے بہت سے لوگوں کو ڈوبنے سے بچایا ہے، میں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘

Published: undefined

ادھر، یوپی کے سنت کبیر نگر ضلع میں مورتی وسرجن دیکھنے گئے 4 بچوں کی دریا میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ واقعہ خلیل آباد تھانہ علاقہ کے محمد پور کتھار گاؤں کا ہے۔ پولیس نے ماہی گیروں کی مدد سے لاشوں کو دریا سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سونم کمار نے بتایا کہ چار بچے پوفیا (6)، اجیت (6)، روبی (8) اور دیپالی (11) وسرجن دیکھنے گئے تھے، جو ڈوب گئے۔

Published: undefined

یوپی کے اناؤ ضلع میں گنیش وسرجن کے دوران گنگا ندی میں بہہ جانے سے دو نابالغ لڑکوں سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ صفی پور تھانہ علاقہ کے پریار گاؤں کا ہے۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ (صدر) انکت شکلا نے بتایا کہ مکھی گاؤں کے نابالغوں سمیت پانچ لوگ جو ندی میں گئے تھے، پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔ وہاں موجود لوگوں نے انہیں بچا لیا لیکن دو افراد لیوکیش سنگھ (18) اور پرشانت سنگھ (16) کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک اور لڑکے وشال (15) کی اسپتال میں موت ہو گئی۔ بقیہ دو کی حالت مستحکم ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز