قومی خبریں

بنگال میں دردناک سڑک حادثہ کے دوران 11 بہاریوں کی موت، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا اظہارِ غم، معاوضہ کا کیا اعلان

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے افسران کو ہدایت دی کہ مہلوکین کے جسد خاکی کو ان کے گھروں تک پہنچانے اور زخمیوں کے بہتر علاج کے لیے مغربی بنگال حکومت سے رابطہ قائم کر مناسب کارروائی کریں۔

نتیش کمار / آئی اے این ایس
نتیش کمار / آئی اے این ایس 

آج صبح جب ملک بھر میں یومِ آزادی کا جشن منایا جا رہا تھا تو مغربی بنگال کے مشرقی بردمان میں قومی شاہراہ 19 پر مسافروں سے بھری ایک بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک ٹکر ہو گئی۔ اس دردناک حادثہ میں بہار کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس معاملے میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا تعزیتی پیغام سامنے آیا ہے۔ انھوں نے اس حادثہ کو افسوسناک بتایا اور اظہارِ غم کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے لیے معاوضہ کا اعلان بھی کیا۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے بہار کے ہلاک شدگان کی فیملی کو وزیر اعلیٰ راحت فنڈ سے 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس حادثہ میں زخمی لوگوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا بھی کی ہے۔ انھوں نے افسران کو ہدایت دی کہ مہلوکین کے جسد خاکی کو ان کے گھروں تک پہنچانے اور زخمیوں کے بہتر علاج کے لیے مغربی بنگال حکومت سے رابطہ قائم کر مناسب کارروائی کریں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جمعہ کی صبح مغربی بنگال کے بردمان میں جب مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ہوئی تو ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی تھی۔ اس حادثہ میں جن 11 لوگوں کی موت ہوئی، وہ سبھی بہار سے تعلق رکھتے تھے۔ حادثہ میں تقریباً 35 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کو بردمان میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسافر بس سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بس میں سوار لوگ گنگا ساگر میں غسل کر کے واپس لوٹ رہے تھے۔ بس درگاپور کی طرف جا رہی تھی۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق ٹکر اس قدر شدید تھی کہ بس کا اگلا حصہ پوری طرح سے ٹوٹ پھوٹ گیا۔ واقعہ کے بعد موقع پر چیخ و پکار کا عالم پیدا ہو گیا۔ وہاں موجود لوگوں نے فوری طور پر راحت و بچاؤکاری کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس کو بھی فوراً اطلاع دی گئی۔ بعد ازاں پولیس اور مقامی انتظامیہ نے مل کر راحت رسانی کا کام شروع کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined