قومی خبریں

جھارکھنڈ: سینکڑوں کارخانوں پر لگا تالا، ریاست کی بی جے پی حکومت بن رہی ہدفِ تنقید

صنعت کاروں نے راجدھانی رانچی میں وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کے سامنے جمع ہو کر اپنے مسائل کو دور کرنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی تاجروں نے شہر کے مختلف مقامات پر بینر لگا کر حکومت کو اپنی پریشانیاں بتائیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دن بہ دن ملک کی معاشی حالت بگڑتی جا رہی ہے اور روزانہ کچھ نہ کچھ ایسی خبریں میڈیا میں آ رہی ہیں جو اس معاشی حالت کے مزید بدتر ہونے کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔ معاشی بحران کی دستک سے ملک میں مختلف سیکٹرس پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کا اثر مختلف ریاستوں میں نظر آنے لگا ہے۔ جھارکھنڈ کی حالت تو اس قدر خستہ ہے کہ وہاں کے صنعت کاروں میں ایک ہنگامہ سا برپا ہے۔ یہاں کاروباری طبقہ موجودہ بحرانی حالت کے لیے بی جے پی کی رگھوور داس حکومت کو ہدف تنقید بنا رہا ہے۔

Published: 22 Aug 2019, 11:10 AM IST

جھارکھنڈ کے صنعت کاروں نے راجدھانی رانچی میں وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کے سامنے جمع ہو کر اپنے مسائل کو دور کرنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی تاجروں نے شہر کے مختلف مقامات پر بینر لگا کر حکومت کو اپنی پریشانیاں بتائیں۔ لیکن ریاست کی بی جے پی حکومت نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ فیڈریشن آف جھارکھنڈ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ ریاست بھر میں 10 ہزار سے زیادہ صنعتی یونٹ بند ہو گئے ہیں۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ریاست میں دو سال پہلے کاروبار کے لیے بہت اچھے حالات تھے، لیکن اب ماحول بالکل بدل چکا ہے۔ صنعتی ترقی پوری طرح سے رک گئی ہے۔

Published: 22 Aug 2019, 11:10 AM IST

فیڈریشن کے صدر دیپک مارو نے 21 اگست کو رانچی واقع چیمبر بھون میں ایک میٹنگ کی جس میں کہا کہ جھارکھنڈ میں صنعتوں میں تیزی آنے کی امید پوری طرح سے ختم ہو گئی ہے۔ ریاست میں صنعتی یونٹ اپنے وجود کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کی بے حسی کے سبب گزشتہ کچھ مہینوں میں تقریباً 1000 چھوٹے اور بڑے صنعتی یونٹ پر تالا لگ چکا ہے۔

Published: 22 Aug 2019, 11:10 AM IST

دیپک مارو نے ریاست میں صنعت کاری کی بہتری کے لیے ریاستی حکومت کے ذریعہ کوئی قدم نہ اٹھائے جانے کی بات بھی میٹنگ میں کہی۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’’ہم نے وزیر اعلیٰ، وزراء اور افسروں سمیت ہر ذمہ دار شخص تک اپنی بات رکھنے کی کوشش کی ہے، لیکن ابھی تک ہمارے مسئلہ کا کوئی حل نہیں نکلا ہے۔ ہمیں اپنی بات رکھنے کے لیے ہورڈنگ کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس کی شروعات ہم نے وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کے پاس ہورڈنگ لگانے سے کی ہے۔‘‘

Published: 22 Aug 2019, 11:10 AM IST

وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کے پاس جو ہورڈنگ لگایا گیا ہے اس پر لکھا گیا ہے ’’ویاپاریوں کی مارمک پکار – اب تو سُدھ لو سرکار‘ (تاجروں کی دردمندانہ پکار-اب تو فکر کرو سرکار)۔ ریاست میں کاروباری طبقہ بجلی کی کمی، بزنس کی کلیئرنس کے لیے سنگل وِنڈو سسٹم کے پوری طرح سے فیل ہو جانے، پولس افسران کی طرف سے ٹرانسپورٹروں کو پریشان کیے جانے، انڈسٹریل علاقوں میں بنیادی وسائل کی کمی کے ساتھ ہی لال فیتہ شاہی، چوری اور جرائم کے واقعات کے مسئلہ کو لگاتار اٹھا رہا ہے۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ان کی بات نہیں سنتی ہے تو وہ وسیع طور سے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ ریاست کی بی جے پی حکومت کو کب کاروباریوں کی پریشانیوں کا احساس ہوتا ہے۔ اگر وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے جلد کوئی مناسب قدم نہیں اٹھایا تو جو کارخانے ابھی کسی طرح چل رہے ہیں، ان کے لیے بھی حالات انتہائی دگر گوں ہو جائیں گے۔

Published: 22 Aug 2019, 11:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Aug 2019, 11:10 AM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو