قومی خبریں

پیدائش کے 100 سال: پی وی نرسمہا راؤ کے گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

کانگریس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’نرسمہا راؤ ایک دور اندیش لیڈر تھے جنھوں نے ہندوستانی معیشت میں کئی مثبت تبدیلیاں کیں اور لائسنس راج کو ختم کیا۔ ان کے کاموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘

نرسمہا راؤ، تصویر آئی اے این ایس
نرسمہا راؤ، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستان کے سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کی صد صالہ تقاریب تلنگانہ حکومت کی جانب سے منائی جارہی ہیں۔ اس دوران حکومت نے ان کے کارناموں سے آنے والی نسلوں کو واقف کروانے کے لیے کچھ اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صد صالہ تقاریب کے دوران ان کے آبائی موضع کو ترقی دی جارہی ہے اور محکمہ سیاحت کے زیراہتمام پی وی نرسمہا راؤ کے موضع ونگرا میں واقع ان کے مکان کو ’پی وی نرسمہا راؤ میموریل‘ میں تبدیل کرنے کے کاموں کا آغاز ہوگیا ہے۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے استعمال کی گئی چیزوں بشمول ان کی تصاویر اور یادگاروں کو اس میوزیم میں رکھا جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پی وی نرسمہا راؤ کی پیدائش 28 جون 1921 کو ہوئی تھی اور 23 دسمبر 2004 کو ان کا انتقال ہو گیا۔ کانگریس کے معروف لیڈروں میں شمار اور سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر کانگریس نے انھیں بذریعہ ٹوئٹر یاد کیا ہے۔ کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کردہ پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو ہم اپنی طرف سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ ایک دور اندیش لیڈر تھے جنھوں نے ہندوستانی معیشت میں کئی مثبت تبدیلیاں کیں اور لائسنس راج کو ختم کیا۔ ہندوستان کے لیے کیے گئے ان کے کاموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

دوسری طرف مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی 100ویں جینتی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’لائسنس راج کا خاتمہ کرکے ہندوستان کی معیشت کو ایک نئی سمت دینے اور عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے ان کی جدید کوششوں کے لئے انہیں یاد کیا جائے گا۔‘‘ وزیر اعلی کے ساتھ ہی ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھی سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ اپنی دوراندیشی اور دلیرانہ فیصلوں سے ملک کی معیشت میں لبرلائزیشن کرنے والے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر پرخلوص سلام اور خراج عقیدت۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined