کورونا وائرس: 2 ماہ میں پہلی بار ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے کم، 46148 نئے معاملے

اسی عرصے کے دوران 979 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 96 ہزار 730 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ- 19‘ کی رفتار میں مسلسل کمی کے درمیان اس وبا سے یومیہ اموات کی تعداد ایک ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے، حالانکہ اموات کی شرح 1.13 فیصد پر برقرار ہے اور نئے کیسزکی تعداد پچاس ہزار سے نیچے پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کے روز17 لاکھ 21 ہزار 286 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے دیئے گئے۔ ملک میں اب تک 32 کروڑ 36 لاکھ 63 ہزار 297 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 46148 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ دو لاکھ 79 ہزار 331 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں 58 ہزار 578 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس خوفناک اور موذی وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 93 لاکھ 9 ہزار607 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 13409 سے گھٹ کر 5 لاکھ 72 ہزار 994 رہ گئے ہیں۔


اسی عرصے کے دوران 979 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 96 ہزار 730 ہوگئی ہے۔ ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.89 فیصد، شفایابی کی شرح 96.80 فیصد اور اموات کی شرح 1.31 ہوگئی ہے۔

ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1001 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 125422 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا اس ریاست میں 8562 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5790113 ہوگئی ہے جبکہ مزید 405 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 121286 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */