قومی خبریں

سو کروڑ وصولی معاملہ: مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سی بی آئی کی حراست میں

انیل دیشمکھ تاحال ای ڈی کی تحویل میں تھے اور اب سیشن عدالت نے انہیں سی بی آئی کی تحویل میں دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اسی حکم کو چیلنج کرتے ہوئے دیشمکھ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا

انیل دیشمکھ کی فائل تصویر/ آئی اے این ایس
انیل دیشمکھ کی فائل تصویر/ آئی اے این ایس 

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو سی بی آئی نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ آرتھر روڈ جیل کے افسران نے یہ اطلاع فراہم کرتے ہوئے اے بی پی نیوز کو بتایا کہ انیل دیشمکھ کو ایک گھنٹے پہلی ہی سی بی آئی اہلکار اپنے ساتھ لے کر گئے ہیں۔ اس سے قبل وہ ای ڈی کی تحویل میں تھے۔

Published: undefined

انیل دیشمکھ ابھی تک ای ڈی کی تحویل میں تھے اور سیشن عدالت نے انہیں سی بی آئی کی تحویل میں دینے کا حکم جاری کیا تھا۔ اسی حکم کو چیلنج کرتے ہوئے انیل دیشمکھ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ انیل دیشمکھ کے وکیل جسٹس پرکاش نائیک کی بنچ کے سامنے اپنی عرضی کی سماعت کئے جانے کی درخواست کریں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ انیل دیشمکھ پر مبینہ ٹرانسفر پوسٹنگ اور بار ریسٹورینٹ سے غیر قانونی وصولی کرنے کا الزام ہے۔ یہ الزام سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے عائد کیا تھا۔ اس کے بعد سنگھ نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ دریں اثنا، وکیل جے شری پاٹل نے بھی عدالت میں عرضی داخل کر کے پرمبیر سنگھ کے الزامات کی جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

اس سب کے بعد عدالت نے اس معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت سی بی آئی کو دی تھی اور کہا تھا کہ جانچ کے دوران اگر انہیں محسوس ہو کہ معاملہ درج کر سکتے ہیں تو کریں۔ اس کے بعد سی بی آی نے انیل دیشمکھ سمیت کئی دیگر افراد کے خلاف معاملہ درج کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined