تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
بے انتہا مقبول شاعر جون ایلیا کے غیر مطبوعہ کلام کی اشاعت سے شائقین میں خوشی کا ماحول ہے۔ عبارت پبلی کیشن نے ریختہ پبلی کیشنز کے اشتراک سےجون ایلیا کا نیا شعری مجموعہ ’کیوں‘ شائع کیا ہے، جس کا اجرا معروف شاعرو ادیب اور فلمی نغمہ نگار جاوید اختر اور مشہور فلم ساز و ہدایت کار کمال امروہی کی بیٹی اور جون کی بھتیجی رخسار زہری کمال امروہی نے جواہر لال اسٹیڈیم میں منعقد جشن ریختہ کے دوران کیا۔جون ایلیا کا یہ کلام ان کی رحلت کے دو دہائی سے بھی زیادہ عرصے کے بعد اشاعت پذیر ہواہے۔اس شعری مجموعے میں غزلوں کے علاوہ نظمیں، قوّالیاں ، منظوم خطوط ،اور قطعات شامل ہیں۔ ’کیوں‘ کی ترتیب وتدوین و اشاعت خالداحمد انصاری(کراچی) کی کاوشوں اور ہیوسٹن میں رہائش پذیر شاعرو ادیب عدیل زیدی کی اعانت کا نتیجہ ہے۔یہ کتاب ہند و پاک میں بیک وقت منظر عام پر آئی ہے۔ ہندستان میں اردو کے علاوہ ہندی خط میں بھی ’کیوں‘ کی اشاعت ہوئی ہے۔
Published: undefined
’کیوں‘ کا اجرا کرتے ہوئے جاوید اختر نے جون ایلیا کی شاعری کو سہل ممتنع کی عمدہ مثال قرار دیا۔ انھوں نے کہاکہ جون عہدِ حاضر میں خاص طور سے نئی نسل میں اس لئے مقبول ہیں کیوں کہ وہ ان کی شاعری اپنے جذبات واحساسات کے بہت نزدیک پاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جون ایلیا سوال کرتے تھے، اس لئے ان کی کتاب کا نام’کیوں‘ ہے۔رخسار کمال امروہی نے اپنے چچا جون ایلیا کے شخصی امتیازات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے کئی اہم اور دلچسپ واقعات سنائے۔انھوں نے چچا جون کے چلے جانے دکھ کو جذباتی انداز میں بیان کیا۔ جلسے کے ناظم معروف شاعر وادیب معین شاداب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جون ایلیا کی جو شاعری وائرل ہوئی ہے،اس سےاصل جون کہیں گم ہوگئے ہیں ان کے حقیقی شعری مرتبہ کچھ اور ہے۔ان کی اصل شناخت ان کے فلسفیانہ اور خاص نوع کے متصوفانہ جذبات ہیں۔جون ایلیا کی صحیح تفہیم کے لئے ان کے شعری مجموعوں میں شامل ان کی وہ شاعری پڑھنے کی ضرورت ہے جو عوام تک نہیں پہنچی۔
Published: undefined
’کیوں‘ کے اجرا کے موقع پر بڑی تعداد میں عاشقان و مداحین جون کے علاوہ جون ایلیا کےخانوادے کے بعض افراد ا ور ان کے اقربا بھی موجود تھے ، جن میں محمد علی حیدر، قنبر زیدی کے نام قابلِ ذکر ہیں۔عبارت پبلی کیشن کے بانی سلام خان نے جون ایلیا کے غیر مطبوعہ کلام کی اشاعت کو ایک سنگ میل ہے۔ اس کتاب کی اشاعت سے جوش کے از سر نوافہام میں مدد ملے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس سے قبل ’شاید‘ ’یعنیـ‘ ’گمان‘’لیکن‘ اور ’گویا ‘ کے نام سے 5 شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے انشائیوں کا مجموعہ، اردو نثری شاہکار ’فرنود‘ بھی طبع ہوا ہے۔ نیا شعری مجموعہ ’کیوں ‘ جون ایلیا کے 93 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منظر پر عام آیا ہے، جو ان کے عاشقوں اور مداحوں کے لئے ایک خوب صورت تحفہ ہے۔جون ایلیا سوشل میڈیا پرنوجوانوں میں بے انتہا مقبول ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined