ادبی

دہلی فسادات: بُک لانچ میں کپل مشرا تھے مہمان خصوصی! سوشل میڈیا پر ہنگامہ کے بعد تقریب منسوخ

کتاب میں دعوی کیا گیا ہے کہ دہلی فسادات سے متعلق کتاب میں حقیقت بیان کی گئی ہے۔ لیکن اجرا کے لئے جس طرح کپل مشرا کو مدعو کیا گیا، اس سے لوگوں کو یہ سمجھنے میں دیر نہیں لگی کہ کتاب کا اصل مقصد کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی فسادات پر مبنی کتاب ’دہلی رائٹس 2020: دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ کا اجرا منسوخ ہو گیا ہے۔ رسم اجرا کی منسوخی کا اعلان کتاب کے پبلیشر بلومس بری انڈیا نے کیا ہے۔ کتاب کے اجرا کی تقریب میں بی جے پی لیڈر کپل مشرا کو بھی مدعو کیا گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

Published: 22 Aug 2020, 6:46 PM IST

واضح رہے کہ یہ کتاب سی اے اے مخالف احتجاج کے درمیان رواں سال فروری میں راجدھانی دہلی میں ہونے والے فسادات پر مبنی ہے اور دعوی کیا گیا ہے کہ کتاب میں کئی واردات سے متعلق حقیقت بیان کی گئی ہے۔ لیکن جس طرح سے کتاب کے اجرا کے لئے کپل مشرا جیسے نفرت پھیلانے والے لیڈر کو مدعو کیا گیا ہے اس سے لوگوں کو یہ سمجھتے دیر نہیں لگی کہ کتاب جاری کرنے کا مقصد کیا ہے۔ کتاب کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والے تنازعہ کے بعد بلومس بری انڈیا نے کتاب کا اجرا منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: 22 Aug 2020, 6:46 PM IST

فری پریس جرنل کی رپورٹ کے مطابق کتاب فروخت کے لئے ’ایمیزون‘ پر موجود ہے لیکن آرڈر کرنا ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔ کتاب کی تفصیل میں لکھا گیا ہے، ’’دہلی رائیوٹس 2020، دی ان ٹولڈ اسٹوری، فسادات کے پیچھے کی دھماکہ خیز کہانی، تشدد کس طرح بھڑکا اور کیسے سازش کو عملی جامع پہنایا گیا، ہتھیار کس طرح لائے گئے اور کہاں ان کا ذخیرہ کیا گیا اور حقیقت میں کیا کیا ہوا تھا، وہ سب کچھ بیان کرتی ہے۔‘‘

Published: 22 Aug 2020, 6:46 PM IST

کتاب کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر لوگوں کا غصہ اس وقت ظاہر ہوا جب ایک خبر وائرل ہوئی جس میں کہا گیا کہ دہلی سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر کپل مشرا، جن کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد دہلی میں فساد کی آگ بھڑکی، کو کتاب کی رسم اجرا میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

Published: 22 Aug 2020, 6:46 PM IST

کپل مشرا کی اتنی عزت افزائی کیے جانے کی خبر سے بہت سے لوگوں کو تکلیف پہنچی، تاہم بعد میں پبلشنگ ہاؤس نے خود کو تنازعہ سے دور رکھنے کی پوری کوشش کی اور کہا کہ ان کا ’لوگو‘ بلا اجازت استعمال کیا گیا ہے۔ بعد میں پبلیشر نے ڈیمیج کنٹرول کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ وہ شاہین باغ پر بھی ایک کتاب شائع کرنے جا رہے ہیں۔ اس کتاب میں بتایا جائے گا کہ شاہین باغ کا ایک مظاہرہ کس طرح بڑی تحریک میں تبدیل ہو گیا لیکن پھر بھی لوگوں کا غصہ کم نہیں ہوا۔

Published: 22 Aug 2020, 6:46 PM IST

اب ٹوئٹر پر نیوز لانڈری سے وابستہ خاتون صحافی آکانکشا کمار نے یہ اطلاع دی ہے کہ بلومس بری انڈیا نے دہلی فسادات پر مبنی کتاب کی رسم اجرا کو منسوخ کر دیا ہے۔ بلومس بری انڈیا کی طرف سے کہا گیا ہے، ’’حال ہی میں پیش آئے کچھ واقعات بشمول مصنفین کو بتائے بغیر اجرا کے تعلق سے ایسی اطلاع جاری کرنا جس کے لئے پبلیشر کی اجازت نہیں لی گئی، ہم نے کتاب کے اجرا کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

Published: 22 Aug 2020, 6:46 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Aug 2020, 6:46 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو