آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: ابتدائی وکٹیں گرا کر پنجاب پر دباؤ بنائیں گے، شین بونڈ

پنجاب کے لئے کپتان لوکیش راہل اور مینک کی بڑی شراکت تھی اور یہ دونوں کھلاڑی اب تک آئی پی ایل 13 میں بالترتیب 222 اور 221 رنز بنا چکے ہیں۔ راہل کی موجودہ فارم ممبئی کے لئے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ابوظہبی: ممبئی انڈینز کے بولنگ کوچ شین بونڈ کا کہنا ہے کہ کنگز الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل میچ میں حریف ٹیم کی ابتدائی وکٹیں گرا کر ان کی ٹیم پر دباؤ بنائیں گے۔ پنجاب کے لئے کپتان لوکیش راہل اور مینک اگروال کی بڑی شراکت تھی اور یہ دونوں کھلاڑی اب تک آئی پی ایل 13 میں بالترتیب 222 اور 221 رنز بنا چکے ہیں۔ راہل کی موجودہ فارم ممبئی کے لئے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے راجستھان رائلز کے خلاف 69 اور رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ناقابل شکست 132 رن بنائے تھے۔

Published: undefined

بونڈ نے کہا کہ راہل نے پچھلے کچھ میچوں میں ہمارے خلاف رنز بنائے ہیں اور وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ پنجاب کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہم نے اپنے بالرز کے ساتھ حکمت عملی تیار کی ہے۔ راہل ایک ناقابل یقین کھلاڑی ہیں جو بڑا اسکور کرتے ہیں۔

Published: undefined

شین بونڈ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ راہل درمیانی اوورز میں وقت لیتے ہیں لہذا ہم انہیں موقع نہیں دیں گے اور ان پر دباؤ ڈالیں گے۔ ہم نے انہیں آؤٹ کرنے کے لئے حکمت عملی بنائی ہے۔ آخر میں ہم انہیں ان ایریاز میں حصہ نہیں لینے دیں گے جو ان کا مضبوط میدان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined