آئی پی ایل

شکھر کی بہترین نصف سنچری، دلی نے پنجاب کو دی شکست

شیکھر اور پرتھوی شا نے دہلی کو 63 رنز کا ٹھوس آغاز دیا۔ پرتھوی نے بائیں ہاتھ کے اسپنر ہرپریت برار کی گیند پر بولڈ ہونے سے پہلے 22 گیندوں پر 3 چوکے اور تین چھکے لگائے۔

شکھر دھون، تصویر آئی اے این ایس
شکھر دھون، تصویر آئی اے این ایس 

احمد آباد: سلامی بلے باز شکھر دھون کے بہترین 69 رن اور شمران ہیتمائر کے زوردار 16 رنوں کی بدولت دلی کیپیٹل نے پنجاب کنگس کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل مقابلے میں سات وکٹ سے شکست دیکر فہرست میں 12 پوائنٹ کے ساتھ پہلا مقام حاصل کرلیا۔

Published: undefined

پنجاب کے کپتان لوکیش راہل کے پیٹ میں درد کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے سے مینک اگروال کو کپتانی سونپی گئی اور انہوں نے اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 99 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی، جس کی بدولت پنجاب کنگز نے دہلی کیپٹلز کے خلاف اتوار کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میچ میں 20 اوور میں چھ وکٹوں پر 166 رنز کا مشکل اسکور بنایا، لیکن دلی نے 17.4 اوور میں تین وکٹ پر 167 رن بناکر 141 گیندیں باقی رہتے میچ ختم کر دیا۔ دلی کی 8 میچوں میں یہ چھٹی جیت رہی اور وہ 12 پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ پنجاب کو دوسری طرف 8 میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چھ پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں چھٹے مقام پر ہے۔

Published: undefined

اوپننگ میں آتے ہی، مینک نے اننگز کی آخری گیند تک پرچم تھامے رکھا اور آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر پربھاسمر سنگھ نے 12، کرس گیل نے 13 اور ڈیوڈ ملان نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 26 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔ دیپک ہڈا نے ایک، شاہ رخ خان نے چار اور کرس جورڈن نے دو جبکہ ہریریت برار نے ناٹ آؤٹ چار رن بنائے۔

Published: undefined

دہلی کی طرف سے کیگیسو ربادا نے چار اوور میں 36 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اویس خان اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے شیکھر اور پرتھوی شا نے دہلی کو 63 رنز کا ٹھوس آغاز دیا۔ پرتھوی نے بائیں ہاتھ کے اسپنر ہرپریت برار کی گیند پر بولڈ ہونے سے پہلے 22 گیندوں پر 3 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ اسٹیون اسمتھ نے ریلی میریڈیتھ کی گیند پر ڈیوڈ مالان کو کیچ دینے سے قبل 22 گیندوں پر 24 رن بناتے ہوئے ایک چوکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ دہلی کے کپتان رشبھ پنت نے 11 گیندوں پر 14 رنز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ پنت کو کرس جورڈن نے مینک کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

Published: undefined

شمرون ہیتمائر نے محض چار گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے لگاتے ہوئے میچ 18 ویں اوور میں ختم کیا۔ میریڈیتھ نے دو گیندیں وائڈ ڈالیں اور میچ ختم ہوگیا۔ ہیتمائر 16 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ شیکھر نے 47 گیندوں میں 69 رن پر چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined