مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو جھٹکا، دموہ سیٹ پر کانگریس کا قبضہ برقرار

دموہ سیٹ پہلے کانگریس کے قبضےمیں تھی لیکن کانگریس رکن اسمبلی راہل سنگھ لودھی کے استعفی دیکر بی جے پی میں شامل ہونے سے یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

مدھیہ پردیش کے دموہ اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس نے برسراقتدار بھارتیہ جنتاپارٹی کو سخت جھٹکا دیتے ہوئے جیت حاصل کی اور سیٹ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔

اس سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس کےامیدوار اجے ٹنڈن نے 74641 ووٹ حاصل کرکے بی جے پی امیدوار راہل سنگھ لودھی کو 17063 ووٹوں سے شکست دی۔ بی جے پی امیدوار راہل کو 57578 ووٹ حاصل ہوئے۔ یہ سیٹ پہلے کانگریس کے قبضےمیں تھی لیکن کانگریس رکن اسمبلی راہل سنگھ لودھی کے استعفی دیکر بی جے پی میں شامل ہونے سے یہ سیٹ خالی ہوئی۔


اس سیٹ پر 17 اپریل کو ضمنی انتخابات ہوئے تھے اور آج ووٹوں کی گنتی میں 22 امیدواروں میں سے کانگریس امیدوار اجے ٹنڈن نے پہلے ہی راؤنڈ میں برتری حاصل کرلی اور اس برتری کو آخر تک قائم رکھتے ہوئے اپنے نزدیک حریف راہل سنگھ لودھی کو شکست دیتے ہوئے سیٹ پر اپنا قبضہ جمالیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔