تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
پنجاب کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 16 رنز سے شکست دے دی۔ آج ملا پور گراؤنڈ میں آنے والے تماشائیوں کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ جوش و خروش کیا ہوتا ہے۔ اس میچ میں پنجاب کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 111 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں کے کے آر کی ٹیم صرف 95 رنز بنا سکی۔ عام طور پر اس گراؤنڈ پر زیادہ اسکورنگ میچز دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن پنجاب کی بولنگ یونٹ نے چھوٹے ہدف کے باوجود کولکتہ کے بلے بازوں کو پسینے چھڑا دئے۔
Published: undefined
112 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کے کے آر کی شروعات بہت خراب رہی۔ دونوں اوپننگ بلے باز 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوئنٹن ڈی کاک 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور سنیل نارائن صرف 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کم اسکور والے میچ میں انگکریش رگھونشی اور کپتان اجنکیا رہانے نے 55 رنز کی شراکت داری کرکے کے کے آر کی جیت کے امکانات کو بڑھا دیا۔ میچ میں کولکتہ کی جانب سے رگھوونشی سب سے زیادہ اسکور بنانے والے کھلاڑی رہے، جنہوں نے 37 رنز بنائے۔ دوسری جانب رہانے نے 17 رنز بنائے۔
Published: undefined
112 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کے کے آر نے ایک مرحلے پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنا لیے تھے۔ اس کے بعد انگکرش رگھوونشی کے آؤٹ ہونے سے شروع ہونے والا سلسلہ تھم نہیں سکا اور کولکتہ کی ٹیم صرف 7 رنز کے اندر 5 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ اس دوران وینکٹیش ایر، رنکو سنگھ، انگکرش رگھوونشی، رمندیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کی وکٹیں گریں۔ وینکٹیش نے صرف 7 رنز بنائے اور رنکو سنگھ، جن سے بڑے اسکور کی امید تھی، صرف 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
Published: undefined
کے کے آر ٹیم کی حالت خراب کرنے میں سب سے بڑا حصہ یجویندر چہل کا تھا۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 28 رنز دے کر چار اہم وکٹیں حاصل کیں۔ چہل نے اجنکیا رہانے اور خاص طور پر انگکرش رگھوونشی کی وکٹیں لے کر میچ کا رخ پنجاب کے حق میں کر دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے رنکو سنگھ اور رمندیپ سنگھ کی وکٹیں بھی لیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined