آئی پی ایل

ممبئی کی گجرات ٹائٹنز پر سنسنی خیز جیت

ممبئی نے واپسی ضرور کی ہے لیکن اس کے لئے منزل ابھی بھی مشکل ہے، یہ 10 میچوں میں ممبئی کی دوسری جیت تھی جبکہ گجرات 11 میچوں میں تیسری شکست کے باوجود ٹاپ پر رہا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ڈینیئل سیمس کے آخری اوور کی مدد سے ممبئی انڈینس نے جمعہ کو آئی پی ایل کے میچ میں ٹاپ ٹیم گجرات ٹائٹنز کو پانچ رن سے شکست دے دی۔گجرات کو آخری اوور میں جیت کے لیے نو رن کی ضرورت تھی لیکن سیمس نے گجرات کو اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا۔

Published: undefined

ممبئی نے ایشان کشن (45)، کپتان روہت شرما (43) اور ٹم ڈیوڈ (ناٹ آؤٹ 44) کی مدد سے 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 177 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور پھر گجرات کی ٹیم کو 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 172 رن پر روک دیا۔

Published: undefined

ممبئی نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایشان اور روہت نے ابتدائی شراکت میں 74 رن جوڑے۔ روہت اور ایشان نے شاندار آغاز کیا اور نصف اننگز کے اختتام پر ایسا لگ رہا تھا کہ ممبئی 200 کا ہدف عبور کر لے گا۔ تاہم، وقفے وقفے سے وکٹیں لیکر گجرات نے رن ریٹ کو روکا اور واپسی کی۔ آخری اوور میں ٹم ڈیوڈ کی آتشیں اننگز نے ممبئی کو 177 تک پہنچا دیا۔

Published: undefined

روہت نے 28 گیندوں میں 43 رن میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ایشان نے 29 گیندوں پر 45 رن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ تلک ورما نے 16 گیندوں پر 21 رن بنائے جبکہ ڈیوڈ نے 21 گیندوں پر ناٹ آوٹ 44 رن میں دو چوکے اور چار چھکے لگائے۔

Published: undefined

گجرات کے لیے راشد خان نے 24 رن کے عوض دو وکٹیں لینے کے علاوہ دو کیچ بھی لیے۔ الزاری جوزف، لوکی فرگوسن اور پردیپ سنگوان نے ایک ایک وکٹ لیا۔

Published: undefined

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات کے اوپنر ریدھیمان ساہا (55) اور شبمن گل (52) نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں اور پہلی وکٹ کے لیے 106 رن کی شراکت داری کی۔ لیکن اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد ممبئی نے وقفے وقفے سے گجرات کی وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

سائی سدرشن ہٹ وکٹ ہوئے جبکہ کپتان ہاردک پانڈیا وکٹ کیپر ایشان کشن کے ہاتھوں سیدھے تھرو پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ گجرات کو آخری اوور میں نو رن کی ضرورت تھی۔ راہل تیوتیا تیسری گیند پر رن ​​آؤٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ ملر بھرپور کوشش کے باوجود آخری گیند پر فتح کا چھکا نہ لگا سکے۔

Published: undefined

ملر کو آخری گیند پر چھکا مارنا تھا لیکن وہ آف اسٹمپ کے باہر فل ٹاس گیند سے چونک گئے، شاید وہ اسے پڑھ نہ سکے اور اس نے ممبئی خیمہ کو خوشی سے بھر دیا۔ کپتان روہت سے لے کر سیمس تک، تلک ورما سے لے کر ٹم ڈیوڈ تک، ایشان کشن سے مہیلا جے وردھنے تک ممبئی انڈینز کا ہر رکن خوشی سے جھوم اٹھا۔

Published: undefined

یہ 10 میچوں میں ممبئی کی دوسری جیت تھی جبکہ گجرات 11 میچوں میں تیسری شکست کے باوجود ٹاپ پر رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined