آئی پی ایل

لکھنؤ کی کولکاتہ پر 75 رنز کی ’سپرجائنٹ‘جیت

لکھنؤ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ جواب میں کولکاتہ کی ٹیم 14 اوورز میں 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ سپرجائنٹس نے آئی پی ایل میچ میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف 75 رنز کی زبردست جیت حاصل کی۔ لکھنؤ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ جواب میں کولکاتہ کی ٹیم 14 اوورز میں صرف 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Published: undefined

کولکاتہ کی جانب سے آندرے رسل نے 19 گیندوں میں 45 رنز بنائے۔ رسل کے علاوہ آج کے کے آر کا کوئی بھی بلے باز اپنی چھاپ نہیں چھوڑ سکا۔لکھنؤ کے لیے اویش خان نے اپنے تین اووروں میں 19 رن دے کر تین وکٹ لیے، جب کہ جیسن ہولڈر نے 2.3 اوور میں 31 رن دے کر تین وکٹ لیے۔

Published: undefined

کولکاتہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ کی جانب سے بلے بازی کے لیے آنے والے کپتان کے ایل راہول بدقسمت رہے اور پہلے اوور کی پانچویں گیند پر بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے باوجود اوپنر کوئنٹن ڈی کاک اور نمبر 3 دیپک ہڈا نے سپر جائنٹس کو اچھی شروعات دلائی۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 39 گیندوں میں 71 رنز جوڑے۔

Published: undefined

ڈی کاک نے 29 گیندوں میں 50 رنز بنائے جبکہ دیپک ہڈا نے 27 گیندوں میں 41 رنز بنائے۔ کرونال پانڈیا نے 27 گیندوں پر 25 اور آیوش بدونی نے 18 گیندوں پر صرف 15 رنز بنائے۔ مارکس اسٹونیس کے 28 اور ہولڈر کے 13 رنز کی بدولت لکھنؤ نے کولکاتہ کے سامنے 176 رنز کا ہدف دیا۔

Published: undefined

کولکاتہ کی جانب سے رسل نے تین اوورز میں 22 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤتھی، شیوم ماوی اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکاتہ کبھی بھی تال میں نظر نہیں آیا۔ کے کے آر کے اوپنر بابا اندرجیت نے چھ گیندوں پر صفر اور ایرون فنچ نے 14(14) رن بنائے۔ کپتان شریاس ائیر نے نو گیندوں میں چھ رنز بنائے جبکہ نتیش رانا گیارہ گیندوں میں صرف دو رنز ہی بنا سکے۔

Published: undefined

سات اووروں میں 25 رنز پر چار وکٹ گنوانے والے کولکاتہ کو آندرے رسل کی صورت میں امید کی کرن نظر آئی۔ رسل نے 19 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے پانچ چھکے اور تین چوکے لگائے۔ اویش خان نے میچ کے 13ویں اوور کی اپنی تیسری اور دوسری گیند پر رسل کو آؤٹ کر کے کولکاتہ کے لیے میچ تقریباً ختم کر دیا۔ اس کے بعد کولکاتہ 15ویں اوور کی تیسری گیند تک ہی کھیل سکی اور 101 رنز کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔

Published: undefined

75 رنز کی اس بڑی فتح کے ساتھ ہی لکھنؤ پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کے کے آر پوائنٹس ٹیبل کی آٹھویں پوزیشن پر کھسک گئی اور اس کے پلے آف میں جگہ بنانے کے امکانات بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined