آئی پی ایل

آئی پی ایل: 50 ویں میچ میں امید برقرار رکھنے کے لئے نبرد آزما ہوں گے پنجاب-راجستھان

چوتھی پوزیشن والی کنگز الیون پنجاب اور ساتویں پوزیشن کی ٹیم راجستھان رائلز جمعہ کو آئی پی ایل کے 50 ویں میچ میں پلے آف میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ابوظبی: چوتھی پوزیشن والی کنگز الیون پنجاب اور ساتویں پوزیشن کی ٹیم راجستھان رائلز جمعہ کو آئی پی ایل کے 50 ویں میچ میں پلے آف میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گے۔

Published: undefined

آئی پی ایل فی الحال اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور ہر میچ ہر ٹیم کے لئے اہم ہوتا جارہا ہے۔ پنجاب مسلسل پانچ میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ اسی ٹیم نے اپنے پہلے سات میچوں میں صرف ایک میچ جیتا تھا۔ پنجاب نے ٹیبل میں نیچے والی پوزیشن سے حیرت انگیز واپسی کی ہے اور اب وہ چوتھے نمبر پر ہے اور اب ٹیم پلے آف میں جگہ کی تلاش میں ہے۔

پنجاب 12 میچوں میں چھ جیت ، چھ ہار اور 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ٹیم کو پلے آف کے لئے باقی دونوں میچ جیتنے ہوں گے۔ راجستھان 12 میچوں میں پانچ جیت ، سات شکست اور 10 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

Published: undefined

راجستھان کے لئے بقیہ دو میچوں میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے اور 14 پوائنٹس پر ٹھہر کر پلے آف کے لئے کچھ ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی امید ہے جہاں نیٹ رن ریٹ ٹیموں کی تقدیر کا تعین کرے گا۔ راجستھان کو نہ صرف اپنے باقی میچ جیتنا ہے بلکہ اپنے رن ریٹ میں بھی نمایاں بہتری لانی ہوگی۔

پنجاب نے اپنے پچھلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دی تھی جبکہ راجستھان نے ممبئی انڈینز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنی امیدوں کو برقرار رکھا تھا۔ راجستھان کے بعد پنجاب اپنا آخری لیگ میچ چنئی سپر کنگز کے ساتھ کھیلے گا اور راجستھان کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گا۔ دونوں میچ اتوار کو کھیلے جائیں گے۔

Published: undefined

پنجاب نے اپنے آخری پانچ میچوں میں بنگلور کو آٹھ وکٹ سے ، ممبئی انڈینز کو دوسرے سپر اوور میں ،دہلی کیپٹلز کو پانچ وکٹ سے ، حیدرآباد کو 12 رنز سے اور کولکتہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ اس فارم کی بنیاد پر پنجاب کو جیتنے کا دعویدار تسلیم کیا جارہا ہے لیکن اس بار ٹورنامنٹ میں بہت سی مساوات تبدیل ہوگئیں اور آخری گیند تک کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

پنجاب کے کپتان لوکیش راہل نے کہا کہ میں اور پوری ٹیم بہت خوش ہوں۔ یہ وہ چیز ہے جس کو ہم سب مل کر کرنا چاہتے تھے - گراؤنڈ میں جاکر مثبت کرکٹ کھیلنا۔ ہم سب کو یقین ہے کہ صورت حال ہمارے حق میں ہوسکتی ہے۔ مسلسل پانچ جیت ، یہ پوری ٹیم کی کوشش کا نتیجہ ہے ، یہ صرف ایک شخص کی محنت نہیں ہے۔ بیٹنگ اچھی تھی ، بولنگ بھی اچھی تھی۔ ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھی فیلڈنگ کی۔ مجھے خوشی ہے کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے اور ہم دو اور میچ جیت سکتے ہیں۔

Published: undefined

راجستھان کے کپتان اسٹیون اسمتھ ممبئی کے خلاف آٹھ وکٹ کی جیت سے حوصلہ افزا ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس جیت سے ٹیم کا حوصلہ واپس آگیا ہے۔ اسمتھ نے کہا کہ وہ اس جیت سے بہت خوش ہیں اور ٹیم اس جیت کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ ہم اس فتح کی تلاش میں تھے۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے بلے بازوں کو اس میچ سے اعتماد ملے گا اور اس سے انہیں مزید میچ جیتنے میں مدد ملے گی۔

راجستھان اور ممبئی کے مابین آخری لیگ میچ 27 ستمبر کو شارجہ میں ہوا تھا جس میں راجستھان نے چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد پنجاب کی ٹیم کی فارم اچھی نہیں تھی جب کہ اس وقت پنجاب ٹاپ فارم میں دکھائی دے رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined