آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: وارنر-ساہا کی سلامی جوڑی نے بنایا 'طوفانی شراکت داری' کا ریکارڈ

حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور ردھیمان ساہا کی سلامی جوڑی نے دہلی کے خلاف پاور پلے یعنی شروعاتی چھ اوور میں 77 رن جوڑے جو اس سیزن میں پاور پلے کے دوران سب سے زیادہ رن کا ریکارڈ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آئی پی ایل سیزن 13 میں میچ نمبر 47 حیدر آباد سنرائزرس اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلا گیا جس میں حیدر آباد کے سلامی بلے بازوں وارنر-ساہا نے اس سیزن میں پاور پلے کے دوران سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر اور ردھیمان ساہا کی سلامی جوڑی نے پاور پلے یعنی شروعاتی چھ اوور میں 77 رن جوڑے جو اس سیزن میں سب سے زیادہ رن کا ریکارڈ ہے۔ علاوہ ازیں پاور پلے میں حیدر آباد کا یہ دوسرا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ حیدر آباد نے پاور پلے میں سب سے زیادہ 79 رن بنائے ہیں جو اس نے 2017 میں بنائے تھے۔

Published: undefined

ڈیوڈ وارنر نے آج کے میچ میں 34 گیندوں پر 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے تیز طرار 66 رن بنائے، جب کہ ردھیمان ساہا نے ان سے آگے نکلتے ہوئے 45 گیندوں پر 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے طوفانی انداز میں 87 رن بنائے۔ ان دونوں کی دھواں دھار بلے بازی کا ہی نتیجہ تھا کہ حیدر آباد نے 20 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 219 رنوں کا پہاڑ کھڑا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined