آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: روہت شرما کی چوٹ پر سنیل گواسکر نے اٹھایا سوال

سنیل گواسکر نے ہندوستانی اسکواڈ سے روہت شرما کی عدم موجودگی پر سوال اٹھایا کہ اگر روہت کی انجری سنگین ہوتی تو وہ نیٹ پر پریکٹس نہیں کرتے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شارجہ: سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے محدود اوورز کے نائب کپتان روہت شرما کی ہیمسٹرنگ انجری کی صورتحال پر شفافیت کا مطالبہ کیا ہے، جو آسٹریلیا کے آئندہ دورے کے لئے ہندوستان کی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں بی سی سی آئی نے پیر کے روز آسٹریلیا کے دورے کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کیا۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں زخمی روہت شرما کی جگہ کے ایل راہل کو نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ اس وقت جب بی سی سی آئی کی طرف سے ٹیم کا اعلان کیا جارہا تھا روہت شرما نیٹ پر پریکٹس کررہے تھے۔ وہ کافی بہتر شاٹ لگا رہے تھے۔ جن کی ویڈیو اور تصویر ممبئی انڈینز نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری کی ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے اسکواڈ سے روہت کی عدم موجودگی پر سوال اٹھایا کہ اگر روہت کی انجری سنگین ہوتی تو وہ نیٹ پر پریکٹس نہیں کرتے۔ انہوں نے اسٹار اسپورٹس کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ شائقین کو یہ جاننے کا حق ہے کہ شرما کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کو یہ واضح کرنا چاہئے تھا کہ روہت کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا۔ اس کی چوٹ کے بارے میں بھی مکمل معلومات دی جانی چاہئے تھی۔

Published: undefined

گواسکر نے کہا کہ میرے خیال میں فرنچائز کسی بھی حالت میں کھلاڑی کو چھوڑنا نہیں چاہتی ہیں۔ وہ اس کھیل کو جیتنا چاہتی ہیں۔ وہ نہیں چاہتی ہیں کہ حریف ٹیم کسی بھی طرح سے ذہنی فائدہ اٹھائے۔ لیکن ہم ہندوستان کی ٹیم کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔بی سی سی آئی یا ممبئی انڈینز کی جانب سے روہت کی چوٹ کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔بی سی سی آئی کے بیان میں روہت کی چوٹ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی گئیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیم روہت کی چوٹ پر نگرانی کر رہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی روہت کی چوٹ کے بارے میں ممبئی انڈینز کی طرف سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

روہت 18 اکتوبر کو پنجاب کے ساتھ میچ میں زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے وہ نہیں کھیلے ہیں۔ اس میچ میں پنجاب نے ممبئی کو شکست دی تھی۔اسی دوران وہ 23 اکتوبر کو چنئی سپر کنگس کے ساتھ میچ میں نہیں کھیلے تھے۔ ممبئی سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے ساتھ میچ کے دوران روہت کی بائیں پیر میں کھنچاؤ آگیا تھا ۔ وہ اتوار کو راجستھان رائلز کے ساتھ میچ میں نہیں کھیلے تھے۔ اس سے قبل شرما فروری میں نیوزی لینڈ کے دورے سے بائیں پیر میں ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے دورہ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined