آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: روٹ نے باندھے وراٹ کی تعریفوں کے پل

روٹ نے اینلسٹ ورچول کرکٹ کلب سے کہا کہ وراٹ سب سے مکمل کھلاڑی ہیں۔ محدود اووروں کی بلے بازوں میں ان کی کارکردگی غیرمعمولی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لندن: انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس وقت دنیا کے سب سے مکمل کھلاڑی ہیں۔ دنیا میں اس وقت کے بین الاقوامی کرکٹ میں وراٹ کوہلی، اسٹیون اسمتھ اور کین ولیمسن کے ساتھ بہترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے روٹ نے کہا کہ جوس بٹلر انگلینڈ کے محدود اووروں کے سب سے مکمل بلے باز ہیں لیکن وراٹ کوہلی دنیا کے سب سے مکمل کھلاڑی ہیں۔

Published: undefined

روٹ نے اینلسٹ ورچول کرکٹ کلب سے کہا کہ وراٹ سب سے مکمل کھلاڑی ہیں۔ محدود اووروں کی بلے بازوں میں ان کی کارکردگی غیرمعمولی ہے۔ وہ اس کھیل کے ہر شعبہ میں اچھے ہیں اور آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اسپن یا پیس کے معاملہ میں کمزور ہیں۔ روٹ نے کہا کہ انہیں (وراٹ) واضح طورپر اپنے انگلینڈ کے اپنے پہلے دورے کے دوران جدوجہد کرنی پڑی تھی لیکن واپسی کرنے پر انہوں نے بہت اچھا اسکور بنایا تھا۔ اسی طرح انہوں نے دنیا میں کسی دوسری جگہ پر بھی اچھی کارکردگی کی ہے۔ ان کے کندھوں پر ہندستان کو جیتانے کی ذمہ داری ہے۔

Published: undefined

روٹ نے اعتراف کیا کہ انگلینڈ کے جوس ٹیلر کا ٹیسٹ کرکٹ میں دبدبہ نہیں رہا کیونکہ وہ محدود اووروں کے کھیل میں زیادہ اچھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انگلینڈ میں 2020 کی گرمیوں میں ٹیسٹ میں ان کی (جوس بٹلر) بلے بازی ان کے کیریرکے لئے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ روٹ نے کہاکہ انگلینڈ میں جوس بٹلر اب تک کے محدود اوورو کے سب سے اچھے بلے باز ہیں۔ وہ مختلف حالات میں کھیل سکتے ہیں۔ وہ بہت کم وقت میں کھیل کو آپ کے حق میں کرسکتے ہیں۔ امید ہے کہ اس برس کی گرمی میں ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بہترین کارکردگی ان کے لئے آگے کی راہ طے کرسکتی ہے۔ میں نے ڈی ویلیرس کا ایک بیان پڑھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں بہترین کرنے تک انہوں نے پچاس ٹیسٹ کھیلے۔ ایمانداری سے کہوں تو مجھے لگتا ہے کہ جوس کے معاملہ میں یہی حالت ہے۔ ڈیویلیرس کا پچاس ٹیسٹ کے بعد اوسط آٹ سنچریوں کے ساتھ 42.41 رہا۔ ان کا سو ٹیسٹ کے بعد 21 سنچریوں کے ساتھ اوسط 52.14 رہا۔ بٹلر نے اس وقت 437 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور دو سنچریوں کے ساتھ ان کی اوسط 33.90ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined