آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: کوالیفائر 1 میں ٹیم کی کارکردگی کو روہت شرما نے بتایا 'سب سے بہترین مظاہرہ'

ممبئی نے کوالیفائر 1 میں جیت کے ساتھ ہی چھٹی بار فائنل میں جگہ بنالی۔ ممبئی نے اس سے قبل 2010، 2013، 2015، 2017 اور 2019 میں فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ممبئی کے کپتان روہت شرما
ممبئی کے کپتان روہت شرما 

دبئی: ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ چھٹی بار جمعرات کو یکطرفہ طور پر آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں دہلی کیپٹلز کو 57 رنز سے شکست دینے کے بعد ٹیم نے اس میچ میں اپنی سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Published: undefined

دفاعی چمپئن اور چار بار کی فاتح ممبئی نے جمعرات کو 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 200 رن بنائے اور دہلی کو 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 143 تک محدود کردیا۔ ممبئی نے اس طرح چھٹی بار فائنل میں جگہ بنالی۔ ممبئی نے اس سے قبل 2010، 2013، 2015، 2017 اور 2019 میں فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Published: undefined

دہلی کے لئے اس شکست کے بعد پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے کی امید ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ دہلی کا مقابلہ 8 نومبر کو ہونے والے دوسرے کوالیفائر میں سن رائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرس بنگلور کے مابین ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم سے ہوگا اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم 10 نومبر کو فائنل میں ممبئی سے مقابلہ کرے گی۔

Published: undefined

روہت نے میچ کے بعد کہا کہ میرے خیال میں یہ بہترین کارکردگی تھی۔ میرے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد کوئنٹن ڈی کوک اور سوریا کمار یادو نے شاندار بیٹنگ کی۔ نتیجہ ہمارے لئے بہت اچھا رہا۔ ہمارا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ ہم ایک مختلف ٹیم ہیں اور ہم مختلف انداز میں کھیلتے ہیں۔ ہم چاہتے تھے کہ ٹیم پاور پلے میں بہت عمدہ پرفارمنس دے کر میچ ان کے حق میں کرے۔

Published: undefined

روہت شرما نے کہا کہ ایشان کشن بہت اچھی فارم میں ہیں اور ہم چاہتے تھے کہ وہ مثبت کھیلیں۔ ہم نے کرونال سے کہا کہ وہ مثبت بیٹنگ کریں اور بولرز کو دباؤ میں رکھیں۔ بمراہ اور بولٹ بہت عمدہ فارم میں ہیں۔ دونوں نے مختلف ٹیموں کے خلاف کھیلا ہے، اس لئے ان کے مختلف منصوبے ہیں۔ ایک ٹیم کی حیثیت سے ہمارے پاس مختلف منصوبے ہیں اور انہیں کامیابی میں دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined