آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: میں نے پاور ہٹنگ کی اچھی پریکٹس کی تھی... شبھمن گل

اپنی زبردست ہٹنگ کے بارے میں شبھمن گل نے کہا کہ میں نے پچھلے دو سالوں میں پاور ہٹ کرنے کی ایک عمدہ پریکٹس کی تھی، میرے خیال میں جیتنا ہمارے لئے ضروری تھا۔

شبھمن گل، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
شبھمن گل، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی 

ابوظہبی: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے نوجوان بلے باز شبھمن گل نے ہفتے کے روز سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میچ میں ناقابل شکست 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے کے بعد کہا کہ انھیں پچھلے ایک دو سالوں میں پاور ہٹنگ کی عمدہ پریکٹس کی ہے، جس کا انہیں پورا فائدہ ہوا ہے۔ 21 سالہ گل نے 62 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70 رنز کی اننگز کی مدد سے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا اور اپنی ٹیم کو ایک شاندار فتح دلائی اور وہ پلیئر آف دی میچ بن گئے۔ گل نے میچ کے بعد کہا کہ گیند زیادہ اسپن نہیں ہو رہی تھی اور فیلڈ شاٹس کھیلنا آسان تھا۔

Published: undefined

اپنی زبردست ہٹنگ کے بارے میں شبھمن گل نے کہا کہ میں نے پچھلے دو سالوں میں پاور ہٹ کرنے کی ایک عمدہ پریکٹس کی تھی۔ میرے خیال میں جیتنا ہمارے لئے ضروری تھا۔ ہم نے اچھی بولنگ کی اور ہمیں بلے بازی کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالرز کی کامیابی کو آگے بڑھانا تھا۔

Published: undefined

انگلینڈ کے ایون مورگن کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لئے 92 رنز کی میچ جیتنے والی ناقابل شکست شراکت کے بارے میں گل نے کہا کہ ہمارے درمیان طویل بات نہیں ہوئی اور ہم صرف اس بات پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ بولر کیا کرنا چاہتا ہے۔ اوپنر کی حیثیت سے میری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ٹیم کو فتح منزل تک لے جاؤں۔

Published: undefined

29 گیندوں میں ناقابل شکست 42 رنز میں تین چوکے اور دو چھکے لگانے والے مورگن نے کہا کہ جیتنا اچھا لگتا ہے۔ یہ ایک طویل ٹورنامنٹ ہے لیکن اس جیت سے ہمیں تال اور اعتماد ملے گا۔ مورگن نے کہا کہ ٹیم نے ممبئی انڈینز کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا لیکن اس میچ میں وہ بولرز کی وجہ سے جیت گئے۔

Published: undefined

مورگن نے گل کی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سچ پوچھیں تو میں نے اسے زیادہ نہیں بتایا۔ ان کی بیٹنگ دیکھنے میں خوشگوار ہے۔ وہ بہت ہنرمند ہے اور اسے سیکھنے کی بھوک ہے اور میں اس کے ساتھ دوبارہ بیٹنگ کرنا چاہتا ہوں۔ وہ یقینا اس کامیابی کا مستحق ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined