آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: کیا آپ جانتے ہیں کس ٹیم نے بنائے ایک اننگ میں سب سے زیادہ رن؟

آئی پی ایل 2013 میں کرس گیل کا طوفان ایسا آیا کہ پونے واریرس کے گیندباز پسینے پسینے ہو گئے۔ گیل کے طوفانی 175 رن کی بدولت آر سی بی نے 20 اووروں میں 263 رن کا اسکور کھڑا کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آئی پی ایل کا سیزن 13 شروع ہونے میں بس ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ کرکٹ کے شیدائی 19 ستمبر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جب سابق آئی پی ایل چمپئن ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان پہلا مقابلہ ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔ سبھی امید کر رہے ہیں کہ اس بار آئی پی ایل میں چوکوں اور چھکوں کی برسات گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوگی۔ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ اب تک کی آئی پی ایل تاریخ میں کس ٹیم نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ رن بنائے؟ اگر نہیں، تو آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ یہ ریکارڈ آر سی بی یعنی رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے نام ہے جس نے اب تک آئی پی ایل کا خطاب اپنے نام نہیں کیا۔

Published: undefined

بات 2013 کی ہے جب انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کرس گیل کا طوفان ایسا آیا کہ پونے واریرس کے گیندباز پسینے پسینے ہو گئے۔ گیل نے اس میچ میں 175 رن تن تنہا بنا لیے تھے اور اس اننگ کی بدولت آر سی بی نے 20 اووروں میں 263 رن کا اسکور کھڑا کیا تھا۔ جواب میں پونے واریرس کی پوری ٹیم محض 133 رن بنا سکی تھی۔ گویا کہ آر سی بی نے 130 رن کے بڑے فرق سے جیت درج کی۔

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک اننگ میں سب سے زیادہ رن بنانے والی دوسری ٹیم بھی آر سی بی ہی ہے۔ 2016 میں آر سی بی نے گجرات لائنس کے خلاف 20 اوور میں محض 3 وکٹ کے نقصان پر 248 رن بنائے تھے۔ آر سی بی کے لیے اس میچ میں وراٹ کوہلی نے 109 رن اور اے بی ڈیویلیرس نے 129 رن کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔ یہ میچ آر سی بی کی ٹیم 144 رن سے جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined